متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 میں شرکت کیلئے چھ دنوں کی چھٹیوں پر دبئی حکومت کا اسٹاف پرجوش ہے

خلیج اردو
29 ستمبر 2021
دبئی : دبئی میں سرکاری ملازمین کیلئے ایکسپو 2020 میں شرکت کرنے اور اس کے مختلف تقریبات کا مزہ لینے کیلئے چھ دنوں کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔اس کا اعلان دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے کیا ہے۔ یہ چھٹیاں ملازمین یکم اکتوبر 2020 سے 31 مارچ 2022 تک کر سکتے ہیں۔

مختلف حکومتی اداروں کے ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ اس عظیم شو کا حصہ بننے کیلئے پرجوش ہیں۔ وہ اپنی فیملیز کے ہمراہ اس تقریب سے علم ، ثقافت ، تخلیقی آئیڈیا اور ترقی سمیت مختلف پہلوؤں سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہیں۔
.
دبئی کی نالج اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ایچ ڈی اے) میں کام کرنے والی میتھا علی نے اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ایکسپو 2020 دبئی سے لطف اندوز ہونے کیلئے چھٹیاں ملنے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ہماری زندگی کے سب سے بڑے واقعات میں سے ایک ہو گا۔ اور اسے دبئی میں ہوتا دیکھنا ہمارے لیے ایک خواب سچ ہوتا ہے۔

علی نے کہا کہ ہم سب ایکسپو کو دیکھنے کیلئے بہت پرجوش ہیں اور ہم میں سے بیشتر کیلئے یہ پہلی بار ہے کہ کسی گلوبل ایکسپو میں شرکت کرے۔ میں ایکسپو شروع ہونے کا انتظار نہیں کر سکتا اور تمام سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے کے بعد پہلے ہی میرے ایکسپو جانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ چھٹیوں کا یہ تحفہ جو ہمیں دنیا بھر سے آنے والے لوگوں کو سیکھنے ، دریافت کرنے اور ان سے رابطہ قائم کرنے کا موقع دے گا۔

اس اعلان کو سراہتے ہوئے دبئی بلدیہ کے محکمہ ماحولیات میں کام کرنے والے ایلیزئیر نیلسن وجے نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا اقدام ہے کیونکہ اس سے ہمیں نئی ​​ایجادات کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا جو دنیا کے مختلف ممالک اور مزید تخلیقی خیالات لائے گا جو متحدہ عرب امارات کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

دبئی بلدیہ میں بطور فوٹوگرافتر کام کرنے والے فواد حامد الاوادی نے کہا کہ یہ درحقیقت ایک رحمدالانہ اقدام ہے جو ہماری لیڈرشپ کی عوام کا خیال رکھنے کی پالیسی کو عیاں کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اس سے بانی شیخ زید کی یاد تازہ ہورہی ہے جو اپنی رعایا کیلئے ہمیشہ بے مثال رحمدلی دیکھاتے رہے۔

ملازمین کو چھٹیاں دینے کیلئے شیخ حمدان کی ہدایات حکومتی اداروں میں ٹیموں کی مدد کرنے اور ایک مثالی ماحول بنانے کیلئے ان کی جاری کوششوں کا حصہ ہیں ۔

یہ ایونٹ ملازمین کی صلاحیتوں کو تیز کرنے اور انہیں مستقبل کیلئے تیار کرنے میں مدد دے گا کیونکہ وہ ایکسپو میں 192 پویلینوں میں پیش کیے گئے خیالات کو دیکھیں گے۔

چھٹیوں کے اعلان کے وقت ولی عہد شیخ حمدان نے کہا تھا کہ ہمارا مقصد ایکسپو کے تھیم ذہنوں کو جوڑنا اور مستقبل کی تشکیل کو عملی طور پر نافذ کرنا ہے جس کیلئے ہم چاہتے ہیں کہ ہماری ٹیم پوری دنیا کے تخلیقی نظریات سے واقف ہو۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button