متحدہ عرب امارات

آر ٹی اے کی جانب سے ٹیکسیوں کے میٹر ڈیجیٹلائز کرنے کا معاملہ: کچھ نئے فیچرز جو سمارٹ میٹر کے ذریعے متعارف کرائے جائیں گے

خلیج اردو
دبئی: گائٹکس کے آر ٹی اے پویلین نے چند نئی پیشکشوں کے ساتھ ٹیکسیوں کی ڈیجیٹلائزیشن کی نمائش کی جس سے ظاہر ہوا ہے کہ دبئی میں آر ٹی اے کیبز جلد ہی بیرونی اور اندرونی شکل میں قدرے مختلف نظر آئیں گی۔

آر ٹی اے میں دبئی ٹیکسی کارپوریشن کے فلیٹ آپریشنز ڈائریکٹر عمار البرائیکی نے کہا ہے کہ نیا رول آؤٹ جدید ترین ٹیکنالوجیز کو برقرار رکھنے اور ٹیکسی سیکٹر کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پیکج اقدامات متعارف کرانے کا حصہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے ڈرائیوروں اور مسافروں کے لیے بہتر تجربے کے لیے میٹر کے اندرونی اور بیرونی حصے میں بہت سے ڈیجیٹل فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ گاڑی کے ڈیش بورڈ میں ایک سمارٹ میٹر لگایا جائے گا جس سے اگلی سیٹ پر نظر آنے والی تمام تاریں ختم ہو جائیں گی۔

البرائیکی نے کہا کہ پہلے سے انسٹال کردہ سافٹ ویئر نیویگیشن اور یہاں تک کہ کیبی کے لیے میٹر کی سہولت فراہم کرے گا۔اس سے آلات اور تاروں کی تعداد کم ہو جائے گی اور ڈرائیوروں کے میٹر میں چھیڑ چھاڑ کا بھی سدباب ہوگا۔

البریکی نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن سے صارفین کی خوشی حاصل ہوگی اور ڈرائیوروں اور آپریٹنگ کمپنیوں کے اطمینان کی سطح میں اضافہ ہوگا۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ڈرائیور کے لیے اسکرین پر ایک ایس او ایس بٹن بھی ہوگا۔

اس کیلئے ایک انٹرایکٹو انفوٹینمنٹ اسکرینیں فرنٹ سیٹ کے پیچھے لگائی گئی ہیں جہاں مسافر خصوصیات کی ایک صف میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔ وہ ہوٹل بک کرکے انلائن خریداری کر سکتے ہیں، ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں اور گیمز کھیل سکتے ہیں۔

مسافروں کو ای والٹ کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگی کرنے کا اختیار بھی ملے گا۔ یہ ایپ کے ذریعے براہ راست کیا جا سکتا ہے اور ٹیکسی سے اترتے وقت مسافروں اور ڈرائیوروں کا وقت بچایا جا سکتا ہے۔

ڈرائیور کے اسمارٹ فون میں گاڑی کو کھولنے اور بند کرنے کے اس کی لوکیشن کو ٹریک کرنے اور میٹر شروع کرنے کے لیے ایک ایپ ہوگی۔روایتی چھت کے نشان کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔ جو مسافروں کو دکھائے گا کہ آیا ٹیکسی خالی، ریزرو، یا سروس سے باہر ہے۔

ٹیکسیوں پر اشتہارات ایک قدم آگے ہوں گے۔ ڈیجیٹل اشتہارات کاروں پر روایتی اسٹیکرز کی جگہ لے لیں گے۔ البرائیکی کے مطابق گاڑی کی پچھلی ونڈشیلڈ پر ایک ڈیجیٹل بل بورڈ نصب کیا جائے گا جو سڑک پر آنے والے مسافروں کو نظر آئے گا۔ ریئر ویو مرر سے دیکھتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیوروں کو کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button