متحدہ عرب امارات

شارجہ میں ڈیجیٹل موبائل سروسز کی تشہیر کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا

خلیج اردو 28 دسمبر2021

شارجہ:شہریوں اور رہائیشیوں کی آسانی اور ایک ہی پلیٹ فارم پر متعدد سہولیات فراہم کرنے کیلئے شارجہ ڈیجیٹل آفس نے ایک اپلیکیشن لانچ کی ہے جس میں مخلتف سیکٹرزکے حوالے سےسہولیات موجود ہیں۔اس ایپلیکیشن کے بارے میں آگاہی دینے کیلئے ایس ڈی او نے مسکرایئے۔۔۔۔۔یہ آسان ہے! کے نام سے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے۔

مسکرایئے۔۔۔۔یہ آسان ہے! مہم کا مقصد مختلف سرکاری اور نجی اداروں کی خدمات کے بارے میںشہریوں کو آگاہ کرنا اور اُن  کے استعمال کے حوالےسے ان میں شعور کو بھی اجاگر کرنا ہے۔ڈیجیٹل شارجہ ایپ کے ذریعے شہری آسانی سے مخلتف سرکاری اور نجی اداروں کی خدمات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

رواں سال نومبر میں لانچ کی گئی موبائل ایپلی کیشن میں 11 سرکاری اور نجی شعبوں کی چالیس سے زیادہ خدمات فراہم کی جا رہی ہیںجن میں رئیل اسٹیٹ،کاروبار اور یوٹیلیٹیز سمیت مختلف نوعیت کی دیگر خدمات بھی شامل ہے۔۔شہری اس ایپ کے ذریعے اپنے تمام بلز،گاڑیوں کے پارکنگ کی فیس ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے لئے ٹیکسی یا بس کی ٹکٹ بھی بُک کرواسکتے ہیں۔

شارجہ ڈیجیٹل آفس کی جانب سے شروع کی گئی مسکرایئے۔۔۔۔یہ آسان ہے!مہم عربی اور انگریزی زبانوں میں تشہیری ویڈیوز،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر تخلیقی مواد پر مشتمل ہے۔
مختلف مقامات پر بڑی اسکرینوں پر اس حوالےسے تشہیری اشتہارات چلانے کے ساتھ ساتھ ٹیکسیوں اور بسوں پر بھی پیغامات آویزاں کئے گئے ہیں۔

اس مہم کا مقصد اداروں میں جدت اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی افادیت کو اجاگر کرنا اور نئے دور کے تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔شارجہ میں عوام کی معیار زندگی کو بہتر اور دور جدید کے خطوط پر استوار کرنے کیلئے جون 2021 میں مقامی حکومت نے شارجہ ڈیجیٹل آفس قائم کیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button