متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ٹیکسیاں مستقبل میں خودکار ڈرائیو پر چلیں گی

خلیج اردو 12 دسمبر 2021
دبئی : مصطفی ٹیکسی میں پچھلی سیٹ پر بیٹھا ہے اور اپنے ہاتھ گود میں رکھے ہیں کیونکہ اس کی گاڑی خود ڈرائیو کررہی ہے۔ یہ متحدہ عرب امارات کو خودکار مستقبل کی جانب لے جانے کیلئے اقدام کیا گیا ہے۔

ابوظبہی میں بغیر ڈرائیور کے ٹیکسی کے ٹرائل کے دوران سیفٹی آفیسر بھی گاڑی میں موجود ہے جہاں یاس آئی لینڈ میں پہلے سے طے شدہ نو مقامات پر مسافروں کو پک اور ڈراپ کیا جائے گا۔

مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ اب تک یہ ایک ہموار سفر رہا ہے جس میں ایسا کوئی حادثہ پیش نہیں آیا جس سے کوئی بڑی مداخلت ہوئی ہو۔

ابوظہبی میں قائم گروپ 42 ٹیک کمپنی کی ایک شاخ بیاانت نے گزشتہ ماہ ٹیکسیہ کے نام سے چار بغیر ڈرائیور والی گاڑیوں، دو الیکٹرک اور دو ہائبرڈ گاڑیوں کی آزمائش شروع کی ہے

کمپنی نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں ابوظہبی میں کم از کم 10 گاڑیاں اور متعدد مقامات شامل ہوں گے۔ صارفین ٹیکسیہ ایپ کا استعمال کرکے گاڑیوں کا آرڈر دے سکتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں دنیا بھر میں مختلف مقامات پر روبوٹیکس کا تجربہ کیا گیا ہے لیکن گاڑیوں کا تجارتی استعمال اب تک عارضی ہے۔

بیجنگ میں خود کار ٹیکسیاں پچھلے مہینے چلائی گئیں لیکن ایمرجنسی کی صورت میں ڈرائیور کی سیٹ پر ایک حفاظتی افسر کی موجودگی میں ٹرائل کیے گئے۔ بیانات کے سی ای او حسن الحوسانی نے کہا کہ حفاظتی افسران کو ہٹانا ایک بڑا قدم ہوگا۔

ہوسانی نے اے ایف پی کو بتایا ایل تھری سے ایل فور جہاں ایک سیفٹی آفسر کے ساتھ اور اس کے بغیر کا سفیر ایک بڑی کامیابی ہوگی۔

ابوظہبی متحدہ عرب امارات کا واحد رکن نہیں ہے جو بغیر ڈرائیور کے مستقبل کی طرف دیکھ رہا ہے۔ دبئی کا کہنا ہے کہ وہ 2030 تک اپنی تمام ٹرانسپورٹ کا 25 فیصد ڈرائیور کے بغیر چاہتا ہے تاکہ اخراجات، آلودگی اور حادثات میں کمی کی جا سکے۔

متحدہ عرب امارات نے گزشتہ ماہ سڑکوں پر خود سے چلنے والی کاروں کی جانچ کیلئے ایک عارضی لائسنس کی منظوری دی تھی لیکن ابھی تک خود مختار گاڑیوں کو چلانے کیلئے کوئی وفاقی قانون نہیں ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button