متحدہ عرب امارات

لسبیلہ سانحے کے بعد جو پروپیگنڈا افواج پاکستان کے خلاف ہوا، وہ ناقابل قبول ہے اور اس کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہیئے، ترجمان پاک فوج

خلیج اردو
دبئی: افواجِ پاکستان کا کہنا ہے کہ لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر حادثہ کے بعد منفی سوشل میڈیا مہم سے شہدا کے اہل خانہ کی دل آزاری ہوئی۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان کے تمام رینکس میں اس پر غم و غصہ پایا جاتا ہے، یہ بے حس رویے قابل مذمت اور اور ناقابل قبول ہیں
افواج پاکستان کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہے کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ کے بعد سوشل میڈیا پر جو منفی مہم شروع کی گئی اس سے شہداء اور اُن کے لواحقین کی سخت دل آزاری ہوئی ہے اور اس پر شہداء کے خاندانوں اور افواج ِ پاکستان کے تمام افسران و اہلکاروں میں شدید غم وغصہ اور اضطراب ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی لیکن کچھ بے حس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تکلیف دہ او ر توہین آمیز مہم جوئی کی گئی، اس طرح کے بے حس رویے ناقابل قبول اور شدید قابلِ مذمت ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button