متحدہ عرب امارات

راس الخیمہ پولیس کسی ایسے شخص کی تلاش میں ہے جس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے صحرا میں لوگوں کا ایک بہت بڑا مجمع دکھایا.

افسران ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے لئے ذمہ دار شخص کو ڈھونڈ رہی ہیں اور اگر دوسروں نے اس طرح کی افواہیں پھیلائیں تو سخت سزا اور 3 ملین درہم تک جرمانے کی وارننگ دی جارہی ہے۔

راس الخیمہ پولیس کسی ایسے شخص کی تلاش میں ہے جس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں صحرا میں لوگوں کی ایک بڑے مجمع کو دکھایا گیا ہے ، جس نے کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نافذ کیے جانے والے معاشرتی دوری کے موجودہ قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

پولیس کے تفتیش سے یہ پتا چلا ہے کہ ویڈیو پرانی ہے اور اسی وجہ سے خبر جعلی ہیں ۔

راس الخیمہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وو افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور اگر کوئی شخص ایسا اقدام کرے گا تو اسے 3 سال قید کی سزا اور اس پر 3 ملین درہم تک کا جرمانہ عاید کیا جا سکتا ہے.

پولیس کا کہنا ہے کہ جو بھی شخص ان افواہوں کے پیچھے ہے، پولیس اسکا تعاقب کر رہی ہے اور جلد اس کو پکڑھ لیا جاۓ گا اور اس کے خلاف قانونی کروائی کی جاۓ گی .
انہوں نے تمام کمیونٹی ممبران سے بھی اس طرح کی ویڈیو شائع کرنے سے قبل سرکاری ذرائع سے معلومات اکٹھا کرنے کی اپیل کی ہے، جو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے کوششوں می خلل پیدا کر رہے ہے.

Source : Khaleej Times

16 Apr, 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button