متحدہ عرب امارات

دبئی ایکسپو 2020 کے لیے خاص پاسپورٹ لانچ کر دیا گیا

خلیج اردو آن لائن: دبئی ایکسپو 2020 کے لیے اسپیشل پاسپورٹ لانچ کر دیا گیا۔ جس کی مدد سے دبئی ایکسپو میں آںے والے سیاح ایکسپو میں 200 ملکوں کے پولیئن گھوم سکیں گے۔
پاسپورٹ کی قیمت 20 درہم ہے جو کہ فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ یاد رہے کہ ایکسپو 20 دن بعد شروع ہونے والی ہے اور 6 ماہ تک جاری رہے گی۔

ان 6 ماہ کے دوران اس پاسپورٹ کی مدد سے ویزٹرز جتنے ممکن ہو سکے اتنے ملکوں کے پولیئن گھوم سکیں گے۔ اور یہ پاسپورٹ ان سیاحوں کو اپنی یادوں کو دوبارہ جینے کا موقع فراہم کرے گا۔
یاد رہے کہ خصوصی پاسپورٹ سب سے پہلے 1967 میں مونٹریل میں ہونے والی ورلڈ ایکسپو کے دوران لانچ کیا گیا تھا۔ تب سے یہ پاسپورٹ ایکسپو میں آںے والے سیاحوں کے لیے سب سے مشہور یاد گار بن گیا ہے۔ کیونکہ اس پاسپورٹ کی مدد سے جس ملک کے پولیئن پر جائیں گے وہاں سے اس پر اس ملک کی مہر لگائی جاتی ہے۔

ایکسپو کی ٹیم کی جانب سے جمعرات کے روز بتایا کہ گیا "پاسپورٹ کا ایکسپو 2020 وریژن یو اے ای کی ثقافت سے متاثر ہے۔ جو کہ یو اے ای کے ماضی کو حال سے جوڑتا ہے۔ یہ پاسپورٹ 50 صفحات پر مشتمل ہے اور اسکی شکل اصل پاسپورٹ جیسی ہے۔ مزید برآں، اس پر الوصل پلازہ سمیت تین پویلیئنز کی تصویریں بنائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اس پر یو اے ای اور دبئی کے دیگر اہم مقامات کی تصاویر بھی بنائی گئی ہیں”۔
دبئی ایکسپو 2020 کا پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے دئے گئے لنک پر کلک کریں : https://amzn.to/3ueuXUQ

مزید برآں، اس پاسپورٹ میں سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔ جیسا کہ مخصوص نمبر، پاسپورٹ سائز تصویر، ذاتی تفصیلات اور ہر صفحے وارٹرمارک تصویریں۔
اس علاوہ اس پاسپورٹ میں ایک یو اے ای کی 50ویں سالگرہ کے مناسبت سے یو اے ای کے بانی شیخ زید بن سلطان النہیان کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ اس میں خاص صفحہ شامل کیا گیا ہے جس پر گولڈ کی مہر لگائی گئی ہے 1971 کی ایک تصویر لگائی جب یو اے ای نے یو اے ای کے قیام کا جشن منایا تھا۔

یاد رہے ایکسپو 2020 یکم اکتوبر 2021 سے شروع ہوگی اور 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔ جس میں تقریبا 191 ملک شرکت کریں گے۔
دبئی ایکسپو 2020 کا پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے دئے گئے لنک پر کلک کریں : https://amzn.to/3ueuXUQ

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button