متحدہ عرب امارات

یو اے ای: گھریلو ملازمہ کا ویزا حاصل نہ کرنے کی صورت میں ہونے والا جرمانہ سپانسر کو ادا کرنا ہوگا

خلیج اردو آن لائن:

راس الخیمہ کی سول کورٹ کی جانب سے ایک عرب باشندے پر ایشیائی ملازمہ کا ویزا حاصل نہ کرنے کے الزام میں 7ہزار 125 درہم جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

واقعہ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک گھریلو ملازمہ نے اپنے سپانسر اور گھریلوں ملازمین کو بھرتی کرنے والی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کروایا جس میں خاتون نے  سپانسر سے اور کمپنی سے اس پر رہائشی ویزے نہ حاصل کرنے کی وجہ سے عائد ہونے والا جرمانہ ادا کرنے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

اور خاتون نے درخواست میں اپنا پاسپورٹ واپس حاصل کرنے کی بھی استعدا کی تھی۔

اس مقدمے کے بعد سپانسر نے ملازمہ کو اس کی جولائی 520 درہم تنخواہ ادا کی تاکہ وہ اس کے خلاف مقدمہ واپس لے لے، لیکن خاتون نے گھریلو ملازمین کو بھرتی کرنے والی کمپنی کے خلاف مقدمہ واپس نہ لیا۔

کمپنی نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے ملازمہ سے کوئی معاؤضہ طلب نہیں کیا تھا لہذا کمپنی کو خاتون کے اوپر لگے جرمانون کا ذمہ دار نہ ٹہرایا جائے۔

مزید برآں، کمپنی کے نمائندے نے ملازمہ کا پاسپورٹ اس کو واپس کردیا۔

تاہم، عدالت نے سپانسر کو حکم دیا کہ وہ خاتون پر عائد ہونے والے 7 ہزار 125 درہم جرمانہ ادا کرے گا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید لکھا کہ وزارتی فرمان کے آرٹیکل 6 کے مطابق سپانسر کو گھریلو ملازمہ کے رہائشی ویزے کے اجراء  یا کینسل کروانے پر اٹھنے والے اخراجات برداشت کرنے ہوں گے۔

مزید برآں، عدالت نے نے فیصلے میں واضح کیا کہ گھریلو ملازمین کو بھرتی کرنے والی کمپنی کو ملازمہ پر عائد ہونے والے جرمانوں کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ کمپنی کا گھریلوں ملازمین کے ویزوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا اور کمپنی صرف ایجنٹ کا کردار کر ادا کرتی ہیں۔

اور عدالت نے سپانسر کو عدالت کی فیس ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button