پاکستانی خبریںعالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

محمد بن راشد املکتون تحلیقی اسپورٹس ایوارڈ:پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بہترین انٹرنیشنل اسپورٹس شخصیت قرار

خلیج اردو

 دبئی:دبئی میں گیارویں محمد بن راشد المختوم تخلیقی اسپورٹس ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور دبئی سپورٹس کونسل کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم نے مختلف کیٹیگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں ایوارڈز تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نےکہا کہ ایوارڈز کا مقصد اُن شخصیات کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے جنہوں نے مشکلات اور چیلنجز کے باوجود دوسروں کے لیے کھیلوں کے میدان میں بہترین کام کیا۔گزشتہ دو سالوں کے دوران دنیا بھر میں مشکل صورتحال کے باوجود ان شخصیات نے نے کھیلوں کی سرگرمیو کو بحال رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔
شیخ خاندان کا کہنا تھا کہ دبئی نے ہمیشہ کھیلوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کےلیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

 

 

ایوارڈ شو کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کو بہترین انٹرنیشنل سپورٹس شخصیت کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ قطر اولمپک کمیٹی کے صدر شیخ جوان بن حماد آل تھانی بہترین عرب سپورٹس شخصیت قرار پائے۔بہترین انٹرنیشنل سپورٹ شخصیت کا ایوارڈ حاصل کرنے والے عمران خان نے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد پاکستان میں نوجوان نسل کے لئے کھیلوں کے میدان میں کئی منصوبوں کا اعلان کیا جن میں میں 4ہزار سے زائد یونینز اور ویلج کونسلز میں گراؤنڈز کی تعمیر بھی شامل ہے۔انہوں نے نوجوانوں کے لیے سپورٹس سکالرشپس کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

 

 

اسپورٹس ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں متحدہ عرب امارات کے 6 مرد اور خواتین ایتھلیٹس بھی شامل ہیں۔ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو "گلوری میکرز” کا لقب دیا گیا۔

 

 

ایوارڈز کی تقریب میں  بہترین مقامی ریفری احمد محمد الحمادی جبکہ بہترین مقامی کوچ شارجہ فٹبال کلب کے کوچ عبدالحامد ابراہیم الحسنی قرار پائے۔بہترین لوکل ٹیم کا ایوارڈ متحدہ عرب امارات کی نیشنل اینڈورینس ٹیم کو دیا گیا۔مصر کی فریال اشرف،تنزانیہ کے احمد ایوب،مراکش کے صوفیان البقالی اور سعودی عرب کے طارق علی حمدی بہترین عرب ایتھلیٹس قرار پائے۔

 

الجیریا کی قومی فٹبال ٹیم کو بہترین عرب ٹیم کا ایوارڈ دیا گیا۔بہترین انٹرنیشنل اسپورٹس اورگنائزیشن کا ایوارڈ انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن کے نام رہا۔

SOURCE:KHALEEJ TMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button