متحدہ عرب امارات

دبئی میں سرمایہ کاری ہو گئی بہت آسان ، انٹرپرینور کی آسانی کیلیے پلیٹ فارم کی لانچنگ جر دی گئی

خلیج اردو
02 جنوری 2021
دبئی : دبئی میں نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی بنیاد رکھ دی گئی ہے جو نئے کاروبار کی شروعات میں مددگار ہوگا اور اس سے متحدہ عرب امارات میں کاروبار کرنے اور آسان ہو جائے گا۔ پلیٹ فارم 2000 کمرشل سرگرمیوں کیلیے ایک طرح کے آپریشنل مواقع دیتا ہے جو سرمایہ کاروں کو ایک ہی جگہ پر کام کرتے ہوئے مختلف مقامی ، وفاقی اور بنکنگ ایجنسی سے لنک کراتا ہے۔

پلیٹ فارم کے اجراء سے متعلق دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس کی تفصیلات جاری کی ہے جس کی منظوری منگل کو شیخ محمد کی زیر صدارت ہونے کے ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس میں دی گئی تھی۔

شیخ محمد نے بتایا کہ اس پلیٹ فارم سے آپریشن کو یکساں اور اکھٹا کرنے اور ایک ہی جگہ سے انئیں مختلف مختلف چینلز سے منسلک کرنے سے متعلق مواقع فراہم کرے گا۔

اس ویب سائیٹ میں مختلف سیکشن موجود ہیں جس میں دبئی کا کاروباری نقشہ دیا گیا ہے، اس میں ایمریٹس کے مختلف زونز دیکھائی گئی ہے۔ اس میں چھوٹے اور درمیانی درجہ کے کاروبار کیلیے فنڈنگ پروگرام کی معلومات دی گئی ہے۔ اس میں فری زونز اانفارمیشن ، بزنس سیٹ اپ ڈیٹیلز ، ویزہ اور رہائش سے متعلق فیچرز بھی موجود ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button