متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات سے باہر 6 مہینے گزارنے والے رہائشی ویزہ ہولڈرز بھی ملک واپس آسکتے ہیں۔

خلیج اردو
13 ستمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ افراد جو کرونا ویکسین لگواچکے ہوں اور ان کے پاس ویلیڈ رہائشی ویزہ ہوں تو وہ ملک واپس آسکتے ہیں یہاں تک کہ اگر وہ یو اے ای سے باہر چھ مہینے بھی گزار چکے ہوں۔
یہ اعلان دس ستمبر کو کیا گیا تھا او اس پر عملدرآمد آج سے ہوگا۔
نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) اور فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (آئی سی اے) نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے رہائشی ویزا ہولڈرز جنہیں عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ویکسین دی گئی ہے انہیں واپس آنے کی اجازت دی جائے گی۔

یہ افراد پہلے اس فہرست میں شامل تھے جنہیں ملک میں داخلے سے معطل کیا گیا ہو۔ نئی ڈیولپمنٹ کے حوالے سے فیصلہ آج سے نافذالعمل ہوگا۔ فیصلہ مندرجہ ذیل ممالک سے آنے والے مسافروں پر محیط ہے۔
بھارت ، پاکستان ، بنگلادیش ، نیپال ، سری لنکا ، ویتنام ، نمبیلہ ، زومبیا ، کانگو ، یوگانڈا ، سیری لیون ، لیبریا ، جنوبی افریقہ ، نائجیریا اور افغانستان کے رہائشیوں کیلئے یہ سہولت دی گئی ہے۔
این سی ای ایم اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ افراد جو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت سے منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکے ہوں اور وہ ان ممالک میں سے کسی ایک میں رہتا ہوں جہاں کیلئے پروازیں معطل تھیں تو وہ نئے انٹری پرمٹ کی مدد سے ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ اے سے آسٹرازینیکا ، فائزر ، جونسن اینڈ جونس ، موڈرینا ، آسٹرازینکا کویشیلڈ ، آسٹرازینیکا AZD1222 ، سینوفارم اور سینویک منظور شدہ ہیں۔
متحدہ عرب امارات آنے کیلئے آئی سی اے کی ویب سائیٹ پر اپلائی کرنی چاہیئے اور ویکسینشن اپلیکیشن کو فل کیجئے۔
ان افراد کو روانگی سے قبل زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے کا کیا گیا پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ یہ منظور شدہ لیبارٹری سے ہونا چاہیئے اور اسے کیو آر کوڈ سے منسلک ہونا چاہیئے۔

بورڈنگ سے پہلے لازمی طور پر ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور ملک پہنچنے کے چوتھے اور اٹھویں دن کرانا ہوگا اور باقی تمام لوازمات پورے کرنے ہوں گے ۔ سولہ سال سے کم عمر کے افراد کو استثنیٰ حاصل ہے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button