متحدہ عرب امارات

مریم نواز کے ہاتھ میں موجود گلاس کی کیا کہانی ہے؟

خلیج اردو
28 دسمبر 2020
اسلام آباد : پاکستان میں ایک نیوز ویب سائیٹ سیاست ڈاٹ پی کے نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں چار تصویریں ہیں اور ان تصویروں میں مریم نواز کے ہاتھ میں ایک گلاس یہے۔

ویب سائیٹ نے مریم نواز کو منشن کرکے پوچھا ہے کہ اس گلاس کی کیا کہانی ہے؟

اس ٹویٹ کے جواب میں جہاں دیگر صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے وہاں ٹویٹ کو کوٹ کرکے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ یہ اصل میں عمر و عیار کی زنبیل کا گلاس ہے۔ جھوٹ بولنے والی باجی کو یہ بتایا گیا ہے کہ اس کو پکڑ کر رکھیں گی تو ان کی عیاری پکڑی نہیں جائے گی۔

ان کے ٹویٹ کے جواب میں ایک صارف محمد طارق نے کہا ہے کہ آپ گلاس سے زیادہ اپنی کلاس کا خیال رکھیں… آپ سے پہلے بھی گزارش کی تھی… جگتوں کے لیے سجاد جانی کو معاون خصوصی رکھ لیں… اور آپ بری پرفارمنس کو بہتر بنانے پے توجہ دیں… خدا را… کچھ عوام پے رحم کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button