متحدہ عرب امارات

یو اے ای سے بنائی گئی زحل سیارے کی خوبصورت ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات سے زحل سیارے کی بنائی گئی خوبصورت ویڈیو میں زحل سیارے کے خوبصورت رنگ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو راس الخیمہ کی بلند ترین پہاڑی چوٹی جبل جیس سے بنائی گئی ہے۔ جس میں زحل سیارے کے نمایاں دائروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔  یہ ویڈیو راس الخیمہ کے فائر فائٹر راشد بن عزیز الشیہی نے بنائی ہے۔ راشد نے گزشتہ سال راس الخیمہ سے براہ راست برج خلیفہ کی ویڈیو بنائی تھی۔

زحل کی ویڈیو 2 اگست کی رات اس وقت بنائی گئی جب سیارہ زمین کے سب سے قریب ترین تھا۔

یاد رہے کہ سیارہ زحل اور مشتری 2 اگست بروز پیر اپنے سب سے بڑے اور روشن مقام پر نمودار ہوئے تھے۔ اور 20 اگست بروز جمعہ کو دوبارہ سے یہ منظر دیکھا جا سکے گا۔ یہ مظہر کو اپوزیشن کہتے ہیں۔

اپوزیشن مظہر اس وقت رونما ہوتا ہے جب دو خلائی اجسام آسمان پر ایک دوسرے کے بلکل مخالف نمودار ہوتے ہیں۔ یہ سالانہ مظہر ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button