متحدہ عرب امارات

پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت اور سری لنکا سے یو اے ای کے لیے پروازیں 7 اگست کے بعد بھی معطل رہنے کا امکان

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے آنے والی پروازوں پر 7اگست تک لگائی گئی میں توسیع کا امکان ہے۔

اتحاد ایئر ویز کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "یو اے ای کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت اور سری لنکا سے یو اے ای آنے والے مسافروں پر 7 اگست 2021 تک پابندی لگائی گئی ہے۔ تاہم، تیزی سے بدلتے حالات کی وجہ سے اس پابندی میں توسیع کی جا سکتی ہے”۔

نجی خبررساں ادارے کی گلف نیوز کی جانب سے ایک تردید جاری کی گئی ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ گلف نیوز کی ایک جعلی خبر کا سکرین شارٹ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک سے آنے والی پروازوں پر 31 دسمبر تک پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ گلف نیوز جانب سے اس خبر کی تردید کی گئی ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ پروازوں پر پابندی 7 اگست تک ہے نہ کہ 31 دسمبر تک۔

تاہم، نجی خبر رساں ادارے گلف نیوز کی جانب سے  یہ بھی بتایا گیا کہ ہے کہ ٹریول ایجنسیوں کے ذرائع کے مطابق پروازوں پر پابندی پر 31 اگست تک توسیع کا امکان موجود ہے ۔ کیونکہ 7 اگست سے 12 اگست کے درمیان شیڈیول پروازیں پہلے سے ہی کینسل کی جا چکی ہیں۔

تاہم، یو اے ای کے شہری، سفارت کار، سرکاری وفود اور گولڈن ویزوں کے حامل افراد کو اس پابندی سے استشنی دی  گئی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button