متحدہ عرب امارات

شامی صدر بشار الاسد نے چوتھی مرتبہ انتخابی یک طرفہ مقابلے کے بعد جیتا

خلیج اردو
28 مئی 2020
بیروت :شام میں ہونے والے اس ٹرم کیلئے صدارتی انتخاب إین صدر بشاالاسد نے چوتھی مرتبہ صدارتی انتخاب میں یک طرفہ کامیابی حاصل کی ہے۔ سرکاری نتائج کے مطابق 95.1 فیصد عوام نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انتخابی نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ شام میں صورت حال بالکل نارمل ہیں اور سالوں کے جنگ و جدل کے باوجود عوام محب وطن ہیں۔

پارلیمنٹ کی سربراہ حمودا ساباغ نے اعلان کیا ہے کہ انتخاب میں ٹرن آؤٹ 78 فیصد رہا۔

بشار الاسد کا خاندان 6 دہائیوں سے حکمرانی میں ہے۔ ان کے والد نے 2000 میں اپنی موت تک 30سال بطور صدر حکمرانی کی۔

بشار الاسد نے ایک فیس بک پوسٹ میں عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بچوں اور نوجوانوں کے مستقبل کیلئے آپ نے لوگوں نے دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button