متحدہ عرب امارات

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی افغانستان کو ڈرامائی شکست ، آصف علی کی شاندار پرفارمنس پر کپتان بابر اعظم کے ستائشی کلمات

خلیج اردو
30 اکتوبر 2021
دبئی : پاکستان نے افغانستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پانچ وکٹوں سے شکست دی ہے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف 130 رنز کی زبردست جیت کے بعد افغانستان جمعہ کو اپ سیٹ کرنے کے قریب تھا کہ پاکستان کے آصف علی نے پھانسہ پلٹ دیا۔

میچ میں افغانستان کے ٹاپ اور مڈل آرڈر بلے باز مایوس تھے۔ محمد نبی کے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستانی باولنگ اور فیلڈرز کے ہاتھوں وہ محدود کیے گئے۔ آصف نے شاندار انداز میں سنسنی خیز پانچ چھکوں کی مدد سے پاکستان کو جیت سے ہمکنار کیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں سپر 12 کے میچ میں 148 رنز کے تعاقب میں پاکستان کافی پراعتماد انداز سے کھیل رہا تھا جب کپتان بابر اعظم 47 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 51 ، فخر زمان 25 گیندوں پر 2 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 30 رنز پر کھیل رہے تھے۔

تاہم لیگ سپنر راشد خان کو اٹیک کیلئے لایا گیا تو انہوں نے کپتان بابر اعظم کو اپنا شکار بنایا۔ اس کے بعد دائیں ہاتھ کے پیسر نعیم الحق نے شعیب ملک کی وکٹ حاصل کی اور پاکستان کیلئے تیرہ گیندوں پر چوبیس رنز رہ گئے۔

اس کے بعد تیس سالہ دائیں سے کھیلنے والے بیٹسمین آصف نے میچ جیت کا اختتام کیا۔ انہوں نے ایک اوور میں چار چھکوں کی مدد سے انیسویں اور میں افغانستان کی جھولی میں شکست ڈال دی۔

ایسے میں جب پاکستان ایک مرتبہ پھر اپنی آل راؤنڈر پرفارمنس سے شاندار کھیل پیش کر گئے، چھٹے نمبر پر کھیلنے والے محمد آصف پاکستان کو درکار ضروری پرفارمنس دے سکتا ہے۔

محمد آصف کو پلیئر آف د میچ قرار دیا تو انہوں نے اپنے تائثرات میں بتایا کہ وہ شعیب ملک کے ساتھ یہ طے کر چکے تھے کہ جب راشد خان اور ناوین کی اوورز ختم ہو جائیں گے تو ہم ایک اوور میں پچیس کا سکور بھی اگر رہ رہا ہوگا تو اسے پورا کریں گے۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے یہ کر دیکھایا۔

انہوں نے بتایا کہ جس طرف باونڈریاں چوٹھی تھیں تو میں نے اس جانب کو نشانہ بنایا۔ میں نے صورت حال کو ممکن بنایا۔ بابر نے بتایا کہ آصف نے افغانستان کی باولنگ کو دھول چھٹائی۔

بابر نے کہا کہ اسپنرز کو بہت مدد مل رہی تھی اور چونکہ افغانستان کے پاس کچھ بہترین اسپنرز ہیں، اس لیے انہیں بہت مدد مل رہی تھی اور وہ واقعی اچھی بولنگ کر رہے تھے۔ میں آخر تک رہنا چاہتا تھا لیکن بدقسمتی سے آؤٹ ہو گیا تو اس جیت کا کریڈٹ آصف علی کو ہے۔

جس طرح آصف نے پی ایس ایل میں کئی اننگز کھیلی ہیں تو مجھے یقین تھا کہ وہ ہمیں کسی بھی مشکل سے نکالیں گے۔

جمعہ کے روز ایک بڑی تعداد کی تماشائی دونوں طرف کی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کیلئے موجود تھی لیکن افغانستان کے ٹاپ اور مڈل آرڈر بلے بازوں نے انہیں مایوس کیا۔

تیرہ اوورز میں افغانستان کی ٹیم چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 76 رنز بنائے تھے کہ اس کے بعد کپتان نبی اور گلبدین نائب نے افغانستان کو 147 رنز تک پہنچایا۔ نبی اور گلبدین نے زبردست کرکٹ دیکھائی۔

محمد نبی نے کہا کہ ہم نے آغاز اچھا نہیں کیا لیکن ہم ایک اچھا ٹوٹل بنانے میں کامیاب ہوئے لیکن شاید یہ کافی نہیں تھا۔ اگرچہ ہم نے میچ تو نہیں جیتا لیکن اس پروفارمنس سے ہمیں بہت کچھ ملے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button