متحدہ عرب امارات

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ : دبئی ای ایس سی نے اعلی سطح کی سیکورٹی تیاریوں کی تصدیق کردی

خلیج اردو
20 اکتوبر 2021
دبئی : دبئی ایونٹ سیکورٹی کمیٹی کے جنرل ڈئپارٹمنٹ آف سیکورٹی اینڈ ایمرجنسی کے ڈائریکٹر اور چیئرمین میجرل جنرل عبداللہ علی الگیتھی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل راؤنڈ کیلئے اعلیٰ ترین سطح کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے اپنی مکمل تیاریوں کا اعادہ کیا ہے۔

ٹورنمنٹ کا سپر 12 اسٹیج ٹورنمنٹ 23 اکتوبر سے شروع ہوگا جبکہ فائنل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم چودہ نومبر سے شروع ہوگا۔

میجر جنرل الغیتھی نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں تمام میچوں کی سیکورٹی کے اقدامات کے بارے میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا بی سی سی آئی ، امارات کرکٹ بورڈ ای سی بی اور متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کلبوں کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں ہیں۔

انہوں نے پنڈال کو محفوظ بنانے کیلئے دبئی پولیس کی جدید ترین سمارٹ ٹیکنالوجیز کا بھی جائزہ لیا ہے۔

الگیتھی نے کمیٹی کی کوششوں کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مثبت مشغولیت کی اہمیت اور میچوں میں شرکت کے دوران احتیاطی تدابیر اور پروٹوکول اور حفاظتی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button