متحدہ عرب امارات

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ : بھارت اور پاکستان کے شہری آج سال کے سب سے بڑے کرکٹ معرکے کا انتظار کررہے ہیں

خلیج اردو
24 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں رہائشی آج اس سال کے سب سے بڑے کرکٹ معرکے کا انتظار کررہے ہیں۔ آج دبئی میں دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کا سب سے سنسنی خیز مقابلہ ہوگا۔

آج پاکستان انڈیا کے خلاف رواں ورلڈ کپ کا دوسرا میچ کھیلے گا۔

دبئی میں رہنے والے پاکستان اور بھارت کے شہری خواہ وہ عام حالات میں کرکٹ دیکھتے ہیں یا نہیں لیکن اس بڑے معرکے دیکھنے کیلئے منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔

ایسے میں جب بہت سوں نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے 300 سے 2,400 درہم تک ادا کرچکے ہیں، بہت سے ایسے ہیں جنہوں نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ وہ گھر سے ہی میچ دیکھیں گے۔

یلا کمپیئر میں حکمت عملی بنانے کے سربراہ لیوک کراوین نے کہا ہے کہ وہ کام کے بعد اپنے ملازمین کیلئے ایک خوشگوار شام کا اہتمام کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس بہت متنوع کام کی ثقافت ہے جس میں اکثریت بھارتیوں اور پاکستانیوں کی ہے۔ ہم دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ میچ سے وابستہ اہمیت اور جذبات کو سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین ریفریشمنٹ کے ساتھ آفس میں میچ کی براہ راست نشریات سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ یہ دونوں ممالک کے ملازمین کیلئے ایک اجتماع اور ٹیم بنانے کی سرگرمی کے طور پر ہوگا۔

یلہ کمپیئرمیں کام کرنے والے اطہر مالپا نے کہا کہ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے ٹکٹ نہ ملنے پر وہ قدرے پریشان تھے۔ لیکن یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہماری انتظامیہ ہمارے لیے بندوبست کرچکے ہیں۔ میں ان کی کوششوں کی منصوبہ بندی کی تعریف کرتا ہوں۔

انسٹاگرام پر خلیج ٹائمز کے پول میں صارفین کا کہنا ہے کہ وہ میچ دیکھیں گے۔ ہر دس میں سے دو افراد گھر سے میچ دیکھنے کا کہہ رہے ہیں۔

ہیتھن عمیرہ جو امارات میں مارکیٹنگ پروفشنل اور بھارتی ہیں، نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ ٹکٹ کافی جلدی فروخت ہوئے۔ میں گھر سے اپنی بلیو جرسی پہن کر میچ دیکھونگی۔

اس دوران پاکستانی شہری امتیاز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم کیلئے ان کی مکمل حمایت ہوگی۔ وہ اس میچ کو گھر سے دیکھنے کیلئے کافی پرجوش ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button