متحدہ عرب امارات

پاکستان نے ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی ، بھارت کو پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں دس وکٹوں سے ہرادیا ہے

خلیج اردو
24 اکتوبر 2021
دبئی : شاہین شاہ آفریدی کی بہترین باولنگ ، بابر اعظم اور رضوان کی بہترین بیٹنگ اور شاندار ٹیم ورک سے پاکستان نے کرکٹ کی تاریخ بدل دی اور بھارت کو پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں ہردیا۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے ہرادیا ہے۔

اوپنر محمد رضوان 79 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے جبکہ بابر اعظم 68 رنز بنانے میں کامیاب رہے اور دونوں کی بہترین شراکت داری نے بھارت کی بنیاد ہلا دی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو کھیلنے کی دعوت دی۔ بھارت نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان سے پاکستان کو جیتنے کیلئے 152 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے بغیر کسی نقصان نے 17.5 اوورز میں مکمل کیا۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اس شاندار فتح پر ٹیم کو مبارک باد دی ہے اور کپتان بابر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

دوسری طرف پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہد نے ٹیم کو جیت پر مبارک باد دی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ٹیم نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button