متحدہ عرب امارات

آج سے داڑھی منڈوانا بند ، افغانستان میں طالبان نے حجاموں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دیں

خلیج اردو
28 ستمبر 2021
کابل : افغانستا میں طالبان نے جنوبی صوبہ میں حجام کی دوکانوں کیلئے ہدایت جاری کی ہے کہ وہ گاہکوں کی داڑھیاں منڈوانے سے پرہیز کریں کیونکہ ان کا اقدام اسلام کے منافی ہے۔

طالبان نے یہ حکم صوبہ ہلمند میں جاری کیا ہے جس میں حکومت کے محکمہ اقتدار نے لشکرگاہ میں حجاموں کو یہ ہدایت جاری کیں ہیں۔

لشگرگاہ کے رہائشی بلال احمد کا کہنا ہے کہ جب یہ حکم سنا تو دل ٹوٹ گیا۔ یہ وہ شہر ہے جس میں سب لوگ اپنی مرضی سے کی رہے تھے۔

پندرہ اگست کے روز جہاں کابل کے سقوط کے بعد طالبان نے ملک کا کنٹرول سنبھالا ہے ، دنیا دیکھ رہی ہے کہ طالبان ماضی کے نوے کی دہائی کا سخت قانون واپس لائیں گے۔

کچھ اثرات ہفتے کے روز سامنے آئے جہاں طالبان کے جنگجوؤں نے چار مبینہ حملہ آوروں کو قتل کیا ہے اور ان کی میتیں چوک میں لٹکائی گئی تھی۔

حجاموں کیلئے حکم میں بتایا گیا ہے کہ اگر کسی نے رولز کی خلاف ورزی کی تو انہیں سخت سزا دی جائے گی اور کسی کو نہیں بخشا جائے گا۔

پچھلے طالبان کے دور حکومت میں یہ لازمی قرار دیا گیا تھا کہ ہر مرد داڑھی رکھا گا اور ملک داڑھی منڈوانا مکمل طور پر بند تھا۔

ایک حجام جلال الدین نے کہا ہے کہ وہ طالبان سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے کیونکہ ان کے کاروبار پر بہت منفی اثر پڑ رہا ہے۔

ایک اور حجام شیر افضل کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ان کے کاروبار کی بنیادیں ہل گئیں ہیں۔ اگر کوئی بال بنانے آئے گا تو وہ دوبارہ چالیس پینتالیس دن آئے گا جبکہ شیو تو لوگ روزانہ یا ہفتے میں بنا لیتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button