متحدہ عرب امارات

مسجد الحرام میں عازمین کی سہولت کیلئے گیارہ زبانیں بولنے والے ربوٹس نصب کر دیئے گئے،

خلیج اردو 16 نومبر 2021

خادمین الحرمین شریفین کی جانب سے عازمین حج اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے مسجد الحرام اور مسجد نبوی آنے والوں کی سپولت کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق چار پہیوں والےٹچ اسکرین روبورٹ عازمین کو مختلف عبادات کی ادائیگی میں مدد، افتا کی سہولت اور سوالات کے جوابات بھی فراہم کرتے ہیں۔ربورٹس سے مختلف زبانوں میں ترجمہ اور شیخوں سے رابطہ بھی کیا جسکتا ہے۔

ریموٹ کنٹرول یہ ربورٹس عربی، فارسی، انگریزی، روسی، فراسیسی،بنگالی،ترکش اور چینی زبان کو سپورٹ کرتے ہیں۔اکیس انچ والے اس ربورٹ میں ایک خاص سسٹم نصب کیا گیا ہے جو اس کو  چلنے اور ارگرد گھومنے میں مدد کرتا ہے۔

۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی سے جدید ٹراسمیشن کے ذریعے دنیا بھرمیں چھ مخلتف زبانوں میں  قران بھی سیکھایا جاتا ہے حرمین شریفین میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ قران بھی متعارف کروایا گیا ہے جس سے وہ قران پاک بآسانی پڑھ سکتے ہیں۔۔

source: khaleejtimes

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button