متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں سکول کے پراجکٹ کو طالب علم نے کاروبار کا ذریعہ بنا لیا

خلیج اردو
24 اکتوبر 2020
دبئی:متحدہ عرب امارات میں ایک سکول کے سولہ سالہ طالب علم نے استاد کی جانب سے دیئے گئے پراجکٹ کے حل کے دوران ایک ایسا آلہ بنایا جو اب اس کے خاندان کا کاروبار بن گیا ہے۔

پراجکٹ کے مطابق دیوار میں ڈرل کیے بغیر یا سوراخ کیے بغیر دیوار پر تھیٹر سسٹم کو نصب کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے خاندان کی مدد سے اس کا حل نکالا۔

اشر مدھواجو دبئی کا رہائشی ہے انہیں جی ایم ایم سی اکیڈمی کی جانب سے ایک ایجاد کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ انہوں نے سوچ بچار کے بعد حل نکالا۔

اشر کے مطابق کیل اور ڈرل کا استعمال صدیوں سے ہے لیکن اس سے دیوریں خراب ہوتین ہے تو میں نے متبادل کی جانب جانے کا سوچا۔ اشر کے مطابق انہون نے اپنے بڑے بھائی ایوک جو کہ ایک انجیئر ہے کے ساتھ مککر جب سوچا تو ان کے دماغ میں آئیڈیا آگیا۔

اشر نے کیل اور ڈرل سے بچنے انہوں نے اسٹیل ٹیپ اور مقناطیس کا سہار لیا۔ اسٹیل کے دو ٹیپ کو بیچ میں پراڈکٹ کیلئے رکھا جائے تو مقناطیس کی جانب سے اسٹیل کو کھینچے کی طاقت کی وجہ سے وہ جڑی رہتی ہے اور کیلوں کی ضرورت نہیں رہتی۔

فیملی کی جانب سے اسے کلاپٹ کہا گیا ہے جسے اب وہ بطور پرڈکٹ کے مارکیڑ میں لنچ کرنا چاہتے ہیں۔

بچوں کے والدین نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور بچوں کی کامیابی کو گیم چینجر کہا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button