خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

بگ ہارٹ فاؤنڈیشن اور شارجہ چیریٹی انٹرنیشنل کی ٹیلی تھون، شام، ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے 1کروڑ 56لاکھ درہم کے عطیات جمع

خلیج اردو: دی بگ ہارٹ فاؤنڈیشن (ٹی بی ایچ ایف) اور شارجہ چیریٹی انٹرنیشنل (ایس سی آئی) کے زیر اہتمام اور شارجہ براڈکاسٹنگ اتھارٹی (ایس بی اے) کے تعاون سے جمعہ کو تین گھنٹے پر مشتمل ٹیلی تھون کے دوران عوامی اور نجی شعبے کی شخصیات اور اداروں کی جانب سے مجموعی طور پر1کروڑ56لاکھ49ہزار140 درہم کا عطیہ دیا گیا۔

یہ فنڈ ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے متحدہ عرب امارات کے ‘بھلائی کے پل’کے اقدام کی حمایت میں اکٹھا کیاگیا۔

شارجہ کے عزت مآب حکمران کی اہلیہ اور ٹی بی ایچ ایف کی چیئرپرسن عزت مآب شیخہ جواہر بنت محمد القاسمی کی ہدایت پر یہ فنڈز فوری امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہاؤسنگ، صحت کی خدمات اور تعلیم جیسے پائیدار ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کیا جائےگا۔

یہ فنڈز متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون اور ترکیہ اور شام میں مقامی طور پر کام کرنے والی قابل اعتماد امدادی و خیراتی تنظیموں کے ساتھ مل کر زلزلے سے بحالی کی کوششوں کو تیز کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جائےگا۔

ٹی بی ایچ ایف کی فنڈ اکٹھا کرنے کی یہ مہم آنے والے دنوں میں جاری رہے گی، کے دوران متحدہ عرب امارات اور دنیا بھر سے خواہش مند عطیہ دہندگان ٹی بی ایچ ایف کی آفیشل ویب سائٹ www.tbhf.ae سمیت +971505350152 یا 80014 ڈائل کرکے،یا شارجہ چیریٹی انٹرنیشنل کی ویب سائٹ
https://shjc.sharjah.ae ، یا متبادل چینل اور ٹی بی ایچ ایف یا شارجہ چیریٹی انٹرنیشنل کے دفاتر میں بذات خود جمع کراسکتے ہیں۔

ٹیلی تھون کے دوران، شارجہ چیریٹی انٹرنیشنل کے چیئرمین شیخ صقر بن محمد بن خالد القاسمی نے کہا کہ شام اور ترکیہ کے لیے جاری امدادی مہم شارجہ اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے ضرورت مندوں تک امداد پہنچانے کے لیے قائم انسانی کوششوں کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا یہ مہم زلزلے سے متاثر ہونے والوں کو ضروری امداد فراہم کرنے کے لیے ہے ۔ رضاکاروں اور عطیہ دہندگان کی جانب سے یکساں پرجوش ردعمل کو مخلصانہ طور پر سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنڈریزنگ مہم متحدہ عرب امارات کے معاشرے کی خیر خواہی پرمبنی ثقافت کا ثبوت ہے۔

ٹی بی ایچ ایف کی ڈائریکٹر مریم الحمادی نے کہاکہ ترکیہ اور شام میں آنے والے حالیہ زلزلے کے نتیجے میں ایک انسانی بحران پیدا ہوا ہے جس نے پوری دنیا کے افراد کو شدید متاثر کیا ہے۔ خدشہ ہے کہ اس بحران کے آنے والے کئی سالوں تک دیرپا اثرات مرتب ہوں گے،جس کے لیے ایک جامع ردعمل کی ضرورت ہے جس میں اخلاقی، جذباتی اور مالی مدد شامل ہو۔

انہوں نے امداد اور امدادی کوششوں کے ذریعے متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا ۔

الحمادی نے کہا کہ متاثرین کی مدد کے لیے شیخہ جواہر کی کال پر قابل ذکر ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عزت مآب کی سابقہ ​​مہمات کے اہم نتائج برآمد ہوئے ہیں، جن کے دوران اہم امدادی وسائل اور امداد کے عطیات کے ساتھ عالمی شراکت داروں اور حامیوں نے حصہ لیا۔

ایس بی اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد حسن خلف نے عوام میں بھلائی اور مدد دینے کی لامحدود نوعیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہم متحدہ عرب امارات کی بھلائی کے پل اور ٹی بی ایچ ایف کی طرف سے شروع کی گئی مہم میں شرکت کے حوالے سے اپنی انسانی ذمہ داری اور قومی فرض کو سمجھتے ہیں ۔ براہ راست ٹیلی تھون کے ذریعے، ہم نے اداروں اور افراد کو ایسے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے طریقے فراہم کیے جو ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثر ہوئے تھے۔

یس بی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہاکہ ان مشکل حالات میں، کمزور اور محروم لوگوں کے حوالے سے انسانی ذمہ داری اور فرض کا بڑھتا ہوا احساس ہمارے اماراتی معاشرے میں سرایت کرگیا ہے ۔ اس انسانی مہم کے ذریعے، ہم ترکیہ اور شام میں اپنے بھائیوں کے مصائب کو دور کرنے کے لیے ملک کی کوششوں کے ساتھ اپنی حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔

ٹیلی تھون کے دوران کئی نامور فنکاروں اور میڈیا کی شخصیات نے براہ راست نشریات میں حصہ لیتے ہوئے عوام پر زور دیا کہ وہ زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد میں حصہ لیں۔

ٹی بی ایچ ایف کے نامزد سفیر حسین الجسمی نے کہاکہ ہم ترکیہ اور شام میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی مدد اور انہیں تکالیف سے راحت پہنچانے کے لیے اس انسانی مہم کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ٹی بی ایچ ایف کے ذریعے، ہم اس بحران سے متاثرہ افراد کی مدد کررہے ہیں اور ہم دوسروں سے اس نیک کوشش میں ہمارے ساتھ شامل ہونے کی اپیل کرتے ہیں۔

اماراتی اداکار احمد الجسمی نے کہاکہ اس مشکل دور میں، انسانیت کی اقدار اور ہمدردی کے ذریعے یکجہتی کا جذبہ زیادہ واضح ہو ا ہے۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد ترکیہ، شام اور ان تمام لوگوں کی حمایت میں کھڑی ہے جو حالیہ واقعات سے متاثر ہوئے ہیں۔

میڈیاسے تعلق رکھنے والی شخصیت مصطفیٰ الآغا نے شیخہ جواہر کے لیے تشکر اور تعریف کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام نے منفی اثرات سے متاثر ہونے والوں کے لیے اپنی دلی ہمدردی اور غیر متزلزل حمایت کا مظاہرہ کیا ہے، جس کا شکریہ ادا کرنا اور تعریف کرنا ضروری ہے۔

شامی اداکارہ شكران مرتجى نے تباہ کن زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیوں کے لیے غیر متزلزل لگن پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس آفت کا پیمانہ متاثرہ کمیونٹیز کی جامع تعمیر نو اور امداد کے لیے اجتماعی، عالمی انسانی کوششوں کا تقاضا کرتا ہے۔ انہوں نے اہم اداروں کے احیاء کے لیے ضروری وسائل فراہم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات اور شارجہ کی شاندار کوششوں کو سراہا۔

عطیات:

ٹیلی تھون کے دوران امدادی مہم کے لیے سینکڑوں افراد اور اداروں کی جانب سے عطیات دئے گئے جن میں شارجہ اسلامی بینک نے 30لاکھ درہم، شارجہ کوآپریٹو سوسائٹی15لاکھ درہم، بيئہ گروپ کی جانب سے 5لاکھ درہم، فاسٹ بلڈنگ کنٹریکٹنگ ایل ایل سی نے 1لاکھ درہم، شارجہ براڈکاسٹنگ اتھارٹی کی جانب سے طبی آلات کے لیے20لاکھ درہم جبکہ اس کے کیڈر کی جانب سے2لاکھ 50ہزار درہم،شارجہ انویسٹمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (شروق) کی جانب سے 1لاکھ درہم، شارجہ انٹرپرینیورشپ سینٹر (شراع) 1لاکھ درہم، میگا مال کی جانب سے 10لاکھ درہم، شارجہ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی جانب سے 30ہزار درہم، اراد کی جانب سے 25لاکھ درہم جبکہ اس کے عملے کی جانب سے 1لاکھ 25ہزار درہم کا عطیہ دیا گیا۔

امارات اسٹون کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے 2لاکھ 50ہزار درہم، شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے 5لاکھ درہم، یونیورسٹی ہسپتال شارجہ کی جانب سے 2لاکھ درہم،؛ نیشنل نیٹ ورک کمیونیکیشنزاین این سی1لاکھ درہم، تلال پراپرٹیز1لاکھ درہم، المدفع انویسٹمنٹ گروپ ایل ایل سی1لاکھ درہم اور ایکسپوزر انٹرنیشنل فوٹوگرافی فیسٹیول کی جانب سے 1 لاکھ درہم کا عطیہ دیا گیا۔

مہم کے دوران ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے بھی عطیات دئے گئے ہیں جو "اتصالات” اور "دو” کمپنیوں کے ذریعے شروع کیے گئے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button