خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں چھٹا بین الاقوامی دبئی ایوارڈ خواتین قرآنی مقابلہ امسال اکتوبر میں منعقد ہوگا

خلیج اردو: نیوز ایجنسی الاتحاد کے مطابق چھٹا بین الاقوامی «شیخه فاطمه بنت مبارک» دبئی ایوارڈ خواتین قرآنی مقابلہ اکتوبر کو منعقد کو دبئی میں منعقد ہونے جارہا ہے جسمیں ۱۳۶ ممالک سے طالبات شریک ہوں گی۔

حاکم دبئی کے مشیر اور دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلہ ابراهیم محمد بوملحه کا قرآنی مقابلوں بارے کہنا تھا کہ مسلمان ممالک سے بھرپور پذیرائی کی وجہ سے مقابلوں کا ابتدائی مرحلہ دعوت ناموں کے ساتھ جلد شروع کیا گیا جس میں 136 ممالک سے شرکاء شامل ہیں اور ان مقابلوں میں حاکم امارات کے مشیر محمد بن راشد آل مکتوم اور امارات کے وزیراعظم نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

انہوں نے دبئی ایوارڈ مقابلوں بارے بات کرتے ہوئے کہا: طے شدہ تاریخ کے مطابق مراحل شروع ہوں گے اور ججز 28 ستمبر سے یہاں آئیں گے جب کہ پہلا سلیکشن تیس ستمبر کو ہوگا۔

مقابلوں کے انچارج کا کہنا تھا: مقابلوں کا رسمی آغاز یکم اکتوبر سے سے ہوگا جو پانچ اکتوبر تک جاری رہے گا اور اختتامی تقریب سات اکتوبر کو منعقد ہوگی۔

ثقافتی امور میں حاکم دبئی کے مشیر کا مقابلے میں شرکت کرنے والی طالبات کی عمر ۲۵ سال سے کم اور تجوید کے ساتھ حافظہ ہونا بھی لازمی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ کو ڈھائی لاکھ درہم، دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ کو دولاکھ، تیسری حاصل کرنیوالی طالبہ کوڈیڑھ لاکھ درہم انعام دیا جائیگا، ساتھ ہی 65 ہزار، 60 ہزار، 55 ہزار، 50 ہزار، 45 ہزار، 40 ہزار اور پینتیس ہزار درہم کے انعامات دیگر پوزیشن ہولڈرز میں تقسیم کیے جائینگے-

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button