خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ماہ ستمبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے ماہ ستمبر کیلئے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

چونکہ عالمی سطح پر تیل کی مسلسل بلند قیمتوں کی وجہ سے اس سال قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، لیکن اگست میں یہ شرح 13 فیصد تک گر گئی-

ماہ ستمبر کے لیے بریک ڈاؤن قیمت فی لیٹردرج ذیل ہے:

• سپر 98: 3.41 درہم — اگست میں 4.03 درہم

• خصوصی 95: 3.30 درہم — اگست میں 3.92 درہم

• ڈیزل: 3.87 درہم — اگست میں 4.14 درہم

• ای پلس 91: 3.22درہم — اگست میں 3.84 درہم

ماہ جولائی میں یو اے ای فیول پرائس کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ قیمتیں 2015 میں لبرلائز کیے جانے کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ قیمتیں ہیں، تاکہ وہ مارکیٹ کے مطابق چل سکیں۔

2020 میں، فیول پرائس کمیٹی نے کورونا وائرس وبائی امراض کے آغاز کے بعد قیمتوں کو منجمد کر دیا تھا لیکن مارکیٹ کی نقل و حرکت کی عکاسی کرنے کے لیے مارچ 2021 میں کنٹرولز کو ہٹا دیا گیا تھا۔

متحدہ عرب امارات میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کچھ ڈرائیور ٹرانسپورٹ کے متبادل طریقوں کی تلاش میں ہیں۔

مئی میں آڈی ابوظہبی کے ایک سروے کے مطابق یو اے ای کے تقریباً 52 فیصد باشندے ہائبرڈ یا الیکٹرک گاڑیوں کی طرف جانے پر غور کر رہے ہیں، ۔

تیل کی قیمتیں، جو کہ توقعات سے کچھ زیادہ ہی معاشی بحالی کے درمیان گزشتہ سال 67 فیصد سے زیادہ بڑھی تھیں، حالیہ دنوں میں غیر مستحکم رہیں اور اس ماہ کے شروع میں $100 فی بیرل سے زیادہ پر واپس آگئی ہیں۔

برینٹ، دنیا کے دو تہائی تیل کا بینچ مارک، متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق سہ پہر 3.27 بجے 3.4 فیصد کم ہوکر 95.93 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ، جو یو ایس کروڈ کو ٹریک کرتا ہے، 2.86 فیصد کم ہوکر $89.02 فی بیرل رہا۔

عالمی معیشتوں میں سست روی کے بڑھتے ہوئے رحجان کے درمیان مانگ میں کمی کے خدشے پر منگل کو تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی۔

یہ اتار چڑھاؤ روس کی جانب سے یوکرین میں اپنی جارحیت اور لیبیا میں جھڑپوں میں شدت لانے کے ساتھ رسد میں سختی کے خدشات کے درمیان آیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button