خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ماہ اکتوبر کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے رواں ماہ اکتوبر کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

اس سال کے شروع میں تیل کی مسلسل بلند عالمی قیمتوں کی وجہ سے قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا، لیکن تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باعث اگست اور ستمبر دونوں مہینوں میں نرخ میں کمی واقع ہوئی۔

ماہ اکتوبر کے لیے بریک ڈاؤن قیمت فی لیٹر درج ذیل ہے:

• سپر 98: 3.03 درہم لٹر— ستمبر میں 3.41 درہم

• سپیشل 95: 2.92 درہم لٹر— ستمبر میں 3.30 درہم

• ڈیزل: 3.76 درہم لٹر— ستمبر میں 3.87 درہم لٹر

• ای-پلس 91: 2.85 درہم لٹر— 3.22 لٹر ستمبر

جولائی میں متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ قیمتیں اب تک کے سب سے زیادہ نرخ تھے جب سے انہیں 2015 میں لبرلائزڈ کیا گیا تھا تاکہ وہ مارکیٹ کے مطابق چل سکیں۔

حالیہ دنوں میں خام تیل کی قیمتیں انتہائی غیر مستحکم رہی ہیں۔ عالمی کساد بازاری کے خدشات نے مارکیٹ پر لوڈ برقرار رکھا ہے کیونکہ دنیا کے مرکزی بینکوں نے بڑھتے ہوئے افراط زر کو روکنے کے لیے مالیاتی پالیسی کو سخت کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button