خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا 6 سال بعد دوبارہ ایران میں سفیر بھیجنے کا اعلان

خلیج اردو: گزشتہ ہفتے اماراتی اور ایرانی وزرائے خارجہ درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس کے بعد متحدہ عرب امارات نے 6 سال بعد ایران میں اپنے سفیر کی واپسی کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایران میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سیف محمد الزابی کو جلد آنے والے دنوں میں واپس تہران بھیجا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں متحدہ عرب امارات کے سفیرکی 6 سال بعد واپسی یو اے ای کی جانب سے ایران سے بہتر تعلقات کی کوششوں کا نتیجہ ہے جن کا مقصد خطے میں دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کا حصول ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button