
خلیج اردو: دبئی کے اٹارنی جنرل، چانسلر عصام عیسیٰ الحمیدان نے دبئی کورٹ آف اپیل کے جاری کردہ فیصلے کے خلاف اپیل دائرکی ہے جس میں ڈینش حکام کو مبینہ ٹیکس فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں مطلوب برطانوی شہری سنجے شاہ کی حوالگی کی ڈنمارک کی درخواست سے انکار کیا گیا ہے۔
دبئی پولیس نے اس سے قبل سنجے شاہ کو ڈنمارک کی حوالگی کی درخواست پر گرفتار کیا تھا۔ جس پر اٹارنی جنرل نے حوالگی کی درخواست دبئی کی عدالتوں کو بھجوادی۔
بین الاقوامی عدالتی تعاون کے قانون کے تحت اسے حاصل اختیار کے مطابق، دبئی کے اٹارنی جنرل نے حوالگی کی درخواست سے انکار کرتے ہوئے دبئی کورٹ آف اپیل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی جس پر سماعت دبئی کورٹ آف کیسیشن میں ہوگی۔