خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے ملک میں کام کرنے والی ایک انشورنس کمپنی پر انتظامی پابندی عائد کردی

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک (سی بی یواے ای) نے 2007 کے وفاقی قانون نمبر 6 کے تحت متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والی ایک انشورنس کمپنی کے انشورنس آپریشنزکی آرگنائزیشن پر پابندی عائد کردی ہے۔

18 مئی 2022 کو، مرکزی بینک نے انشورنس کمپنی پر اس کی جانب سے ریگولیٹری ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکامی پر نوٹیفکیشن کی تاریخ سے ایک سال کے لیے نئے صارفین کو اضافی پالیسیاں جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

اس کے علاوہ، مرکزی بینک نے کمپنی کو ہدایت کی کہ وہ قانون کے مطابق، نوٹیفکیشن کی تاریخ سے نو ماہ کے اندر اپنی سولوینسی کیپیٹل کے لوازمات کو پورا کرے۔ اپنے سپروائزری اور ریگولیٹری اختیارات کے ذریعے، مرکزی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتا ہے کہ ملک میں کام کرنے والی تمام انشورنس کمپنیاں یو اے ای کے قوانین، قواعد و ضوابط اور اس کے منظور کردہ معیارات کی پاسداری کریں تاکہ انشورنس کاروبار کی شفافیت اور سالمیت کا تحفظکیا جا سکے اور انشورنس نظام میں یو اے ای کی کارکردگی کو بڑھایا جا سکے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button