متحدہ عرب اماراتٹپس / سٹوری

متحدہ عرب امارات میں کورونا ٹیسٹ کی اپوائنٹمنٹ بک کروانے کا آسان طریقہ

 

خلیج اردو آن لائن:

اگر آپ متحدہ عرب امارات میں ہیں اور سفر کے لیے یا کسی اور وجہ سے کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا چاہتے ہیں تو ذٰیل میں ٹیسٹ کے لیے اپوائنٹمنٹ بک کروانے کا آسان ترین طریقہ بتایا گیا ہے۔

جسے کے ذریعے وقت کی بچت کرتے ہوئے ٹیسٹ کی رپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

ابوظہبی سے ٹیسٹ کروانے  کے لیے اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے طریقہ کار

ابوظہبی میں ٹیسٹ کروانے کے خواہشمند افراد سیہا کی ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے بکنگ کروا سکتے ہیں یا یو اے ای میں کہیں سے بھی آپ استعجابہ کی ہیلپ لائن 8001717 پر کال کر کے ٹیسٹ  کے لیے بکنگ کروا سکتے ہیں۔

بکنگ کروانے کے بعد لیبارٹری کا پتہ اور ٹٰیسٹ کا ٹائم آپ کو میسج کی صورت میں موصول ہوگا۔ مزید برآں، کورونا ٹیسٹ کورونا کے مشتبہ افراد کے لیے اور کمزور افراد کے لیے بلکل مفت ہے۔

جبکہ دیگر افراد سے 250 درہم فیس لی جائے گی۔

دبئی سے ٹیسٹ کروانے  کے لیے اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے طریقہ کار

دبئی میں کورونا ٹٰیسٹ کی اپوئنٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے آپ دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 800342 پر کال کر سکتے ہیں یا درج ذیل ویب سائٹ وزٹ کریں:

www.dubaihealthbooking.com

دبئی میں بھی کورونا ٹیسٹ کورونا کے مشتبہ افراد کے لیے اور کمزور افراد کے لیے بلکل مفت ہے۔

جبکہ دیگر افراد سے 250 درہم فیس لی جائے گی۔

شارجہ، عجمان، راس الخیمہ ام القواین اور فجیرہ میں ٹٰیسٹ کی بکنگ کروانے کا طریقہ کار:

ان امارات میں متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت ہی صحت کے شعبے دیکھتی ہے۔ اور ان امارات میں ٹٰسٹ سنٹر کا پتہ معلوم کرنے اور بکنگ کروانے کے لیے آپ وزارت صحت (MOHAP) کی ایپ پر لاگ ان کر سکتے ہیں یا وزارت صحت کی ہاٹ لائن 80011111   پر کال کر سکتے ہیں۔

تاہم، ان امارات میں اپوئنٹمنٹ کا طریقہ کار مختلف لیبارٹریوں کے لیے مختلف ہے۔ کچھ لیبارٹریوں سے ٹٰیسٹ کروانے کے لیے پہلے اپوائنٹمنٹ حاصل کرنا پڑتی ہے جبکہ کچھ میں اپوائنٹمنٹ کی ضرورت نہیں پڑتی۔

ان امارات میں  ٹیسٹ بلکل مفت ہے اور رپورٹ 5 دن کے اندر دی جاتی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button