خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

مصری صدر کا متحدہ عرب امارات کیساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر زور

خلیج اردو۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے متحدہ عرب امارات اور مصر کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

ابوظہبی پورٹس کے سی ای او محمد الشمسی سےگفتگو کرتے ہوئے مصر کے صدر نے اس امرکی تصدیق کی کہ مصر صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ مضبوط اور منفردتعلقات کا احترام کرتا ہے۔ انہوں نے مصری اور اماراتی عوام کے مفادات کے حصول کے لیے مختلف شعبوں میں نتیجہ خیز اور تعمیری تعاون جاری رکھنے کی خواہش پر زور دیا۔

مصری ایوان صدر کے ترجمان کونسلر احمد فہمی نے کہا کہ ملاقات میں ابوظبی پورٹس گروپ کے ساتھ مشترکہ تعاون کے امکانات خاص طور پر ترقی پذیر لاجسٹک علاقوں اور بندرگاہوں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات کی گئی ۔ ابوظہبی پورٹس کے سی ای او محمد الشمسی نے کہا کہ گروپ مصر کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کا منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ممتاز برادرانہ تعلقات قائم ہیں ۔

انہوں ںے کہا کہ منفرد عوامل کی روشنی میں مصر ایک علاقائی اور عالمی لاجسٹک مرکز بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر نے گزشتہ برسوں میں مختلف شعبوں میں تیزی اور مستحکم پیشرفت کا مشاہدہ کیا ہے اور ملک نے عالمی معیار کی منزل بننے کے لیے اپنے انفراسٹرکچر کو وسعت دینے اور جدید بنانے کے حوالے سے سرمایہ کاری حاصل کرنے اور علاقائی اور بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کی صلاحیت کو یقینی بنایا ہے۔

ملاقات میں ابوظہبی پورٹس گروپ کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ احمد المطاوٰی اور مصر میں متحدہ عرب امارات کی سفیر اور عرب لیگ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ مریم خلیفہ الکعبی نے شرکت کی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button