خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی چیمبر کی رکن کمپنیوں کی ایکسپورٹ اور ری ایکسپورٹ کا حجم پہلی ششماہی میں129 ارب درہم سے تجاوز کرگیا

خلیج اردو: دبئی چیمبر کی رکن کمپنیوں کی ایکسپورٹ اور ری ایکسپورٹ کا حجم رواں سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17.8 فیصد اضافے کے ساتھ 129ارب40کروڑ درہم تک پہنچ گیا۔جاری کیے گئے سرٹیفکیٹ آف اورجن کی تعداد بھی گزشتہ سال کی نسبت 8.9 فیصد اضافے سے3لاکھ 57ہزار سے تجاوز کرگئی۔

ترقی کی یہ رفتار چیمبر کی خدمات کو وسعت اور بہتر بنانے کے لیے جاری کوششوں کے علاوہ دبئی کی تجارت کو دیگر مارکیٹوں کے ساتھ آسان بنانے اور نجی شعبے کی مسابقت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ دبئی چیمبرز کی نئی حکمت عملی کے تحت شروع کیے گئے نئے اقدامات کی عکاسی کرتی ہے۔

کارکردگی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے حوالے سے دبئی چیمبرز کے صدر اور سی ای او حمد بوعميم نے کہا کہ دبئی انٹرنیشنل چیمبر کے نمائندہ دفاتر نے رکن اداروں اور کمپنیوں کی برآمدات میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا کیونکہ یہ دفاتر دبئی چیمبر کی سمارٹ خدمات کے علاوہ دبئی کو عالمی میدان میں ایک ترجیحی کاروباری مرکز کے طور پر فروغ دینے کی کوششوں کو فروغ دیتے ہوئے امید افزا مارکیٹوں میں ٰ ممکنہ تجارتی مواقع کی نشاندہی کررہے ہیں۔

انہوں نے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کے اعلان کردہ دبئی کے غیر ملکی تجارتی منصوبے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے دبئی چیمبرز کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ، جس کا مقصد 2026 تک دبئی کی غیر ملکی تجارت کو 20کھرب درہم تک لےجانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دبئی گلوبل جیسے نئے شروع کیے گئے منصوبوں سے توقع ہے کہ اس ہدف کو حاصل کرنے کی جانب تیزی سے پیش رفت ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2022 رکن کمپنیوں کی تجارتی کارکردگی کے لیے ایک ریکارڈ اور غیر معمولی سال ثابت ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے کیونکہ دبئی چیمبرز کے تحت کام کرنے والے تین چیمبرز –

دبئی چیمبر آف کامرس، دبئی انٹرنیشنل چیمبر اور دبئی چیمبر آف ڈیجیٹل اکانومی نے اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button