
خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی صدارتی امور کی وزارت (ایم او پی اے) نے اعلان کیا ہے کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال کے بعد 40 روزہ سرکاری سوگ کی مدت آج اختتام پذیر ہو جائے گی۔
شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے چہلم کے بعد متحدہ عرب امارات کا پرچم کل صبح 9 بجے سے ایک بار پھر بلند کرکے لہرایا جائے گا۔