خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی سفاری پارک کا نیا سیزن آج سے شروع ہوگا

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں سفاری پارک کا نیا سیزن آج سے شروع کیا جائے گا، اس سے پہلے بھی یہ سفاری پارک سیاحوں میں خاصا مقبول رہا ہے۔

دبئی کی بلدیاتی کونسل کا کہنا ہے کہ دبئی سفاری پارک کا نیا سیزن آج منگل 27 ستمبر 2022 سے شروع ہوگا اور ہر سال کی طرح اس سال بھی نئے سیزن میں بہت کچھ نیا ہوگا۔ شائقین کو دنیا کے مختلف جنگلوں کی رنگا رنگی یہاں دیکھنے کو ملے گی، وہ ایک جگہ بہت کچھ دیکھ سکیں گے۔ جانور اور پرندے اپنے حقیقی ماحول میں نظر آئیں گے۔

دبئی بلدیاتی کونسل میں پبلک پارکس انتظامیہ کے ڈائریکٹر احمد الزرعونی نے کہا کہ دبئی سفاری پارک آنے والوں کو نئے سیزن میں ان جانوروں اور پرندوں کے بارے میں بھرپور آگہی فراہم کی جائے گی جو نایاب ہوتے جارہے ہیں۔ یہ بھی بتایا جائے گا کہ دبئی سفاری پارک ان کی افزائش کے پروگرام کر کے نایاب جانوروں اور پرندوں کی بقا کے حوالے سے کیا کچھ کر رہا ہے۔

پارک میں یہ بھی بتایا جائے گا کہ جانوروں اور پرندوں کو کس قسم کے خطرات لاحق ہیں جن کی وجہ سے ان کی نسل دن بدن کم سے کم بلکہ ختم ہوتی جارہی ہے۔

https://www.instagram.com/reel/Cifa-F_ACEe/

نئے سیزن کے دوران دبئی سفاری پارک کے شائقین نومبر کے مہینے سے کچھ ایسے نئے جانور بھی دیکھ سکیں گے جو پہلی بار یہاں لائے جائیں گے۔ کھلے ماحول میں نئے جانور اپنے فطری انداز میں گھومتے پھرتے نظر آئیں گے، ان میں انکولی اور اتوسی نسل کی گائے، العلند نسل کے ہرن، عربی نسل کے ہرن، دریائے نیل سے منسوب مگر مچھ اور اسی طرح کے دیگر جانور شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button