خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں نئے ویزا قوانین آج سے نافذ ہوگئے

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں نئے ویزا قوانین نافذ ہوگئے، وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی کی جانب سے گزشتہ ماہ کیے گئے اعلان کے مطابق واضح تبدیلیاں آج سے نافذ العمل ہوگئیں۔

خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے ویزا اور انٹری ریفارمز اور قوانین نافذ ہو گئے ہیں، ٹائپنگ سینٹر کے ایجنٹوں نے تصدیق کی ہے کہ نئی ویزا اصلاحات اب سسٹم پر فعال ہیں، اس ضمن میں الماس بزنس مین سروس کے جنرل مینیجر عبدالغفور نے کہا کہ ہم دبئی میں نئے گرین ویزوں کے ساتھ ساتھ ملٹی پل انٹری ویزوں تک رسائی اور درخواستیں جمع کروانے کے قابل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ایڈوانسڈ ویزا سسٹم کہلاتا ہے، جس میں رہائش کی بہت سی اقسام شامل ہیں، سب سے زیادہ پرکشش خصوصیات میں سے ایک سرمایہ کاروں کے لیے گرین ویزا ہے، جو ایک فرد کو دو سال کے موجودہ نظام کے برعکس پانچ سال تک اپنے خاندان کی کفالت کرنے کی اجازت دیتا ہے، یہ مختلف افراد پر لاگو ہوتا ہے جن میں ہنر مند کارکنان، خود روزگار افراد اور فری لانسرز شامل ہیں۔

عبدالغفور نے کہا کہ ہم سے خاص طور پر گرین ویزا کے لیے کئی بار پوچھ گچھ کی گئی ہے، ہم اپنے کچھ کلائنٹس کے لیے آج یا کل سے درخواست دینا شروع کرنے کی امید کر رہے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ ویزا تبدیلیاں سالوں میں ملک کی امیگریشن پالیسی میں سب سے بڑی تبدیلی کی نمائندگی کرتی ہیں، نئے ویزوں میں 30 دن کی بجائے 60 دن کا معیاری داخلے کا اجازت نامہ شامل ہے، ایک پانچ سالہ، ملٹی انٹری ٹورسٹ ویزا جو زائرین کو لگاتار 90 دن تک ملک میں رہنے کی اجازت دیتا ہے، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات پانچ سالہ گرین ویزا بھی متعارف کرائے گا، جس کا مقصد ہنر مند کارکنان، فری لانسرز، سیلف ایمپلائیڈ اور ڈگری ہولڈرز کے لیے جاب ایکسپلوریشن انٹری ویزا کا اجراء ہے، جن کے لیے اسپانسر یا میزبان کی ضرورت نہیں ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ نئی ویزا اصلاحات کے تحت والدین اپنے مرد بچوں کو 18 سے لے کر 25 سال کی عمر تک اسپانسر کر سکتے ہیں، جس سے وہ اسکول اور یونیورسٹی کے بعد متحدہ عرب امارات میں رہ سکتے ہیں، اسی طرح گولڈن ویزا اقدام کو بھی وسعت دی جائے گی، جس کے تحت 30ہزار درہم ماہانہ یا اس سے زیادہ تنخواہ پر ہنر مند پیشہ ور افراد کو 10 سالہ ویزا حاصل کرنا آسان ہوگا۔
کہا گیا ہے کہ امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی نے گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کے نئے ورژن کی نقاب کشائی کی تھی، موجودہ پاسپورٹ جن کے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہو چکی ہے وہ نئے پاسپورٹ کے لیے ICP کی ویب سائٹ یا سمارٹ ایپ یا ملک کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں، نئے پاسپورٹ میں حفاظتی خصوصیات کو بڑھایا گیا ہے جیسے کہ پولی کاربونیٹ ڈیٹا پیج پیچیدہ اسپیکٹرم پیٹرن کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button