خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شارجہ میں ہونیوالی پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان چند دن میں ہوگا

خلیج اردو: پاکستان اور افغانستان کرکٹ بورڈز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے۔دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان اگلے چند روز میں کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سیریز شارجہ میں کھیلی جائے گی، پاکستان ٹیم 23 مارچ کو متحدہ عرب امارات روانہ ہو گی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز ایک ہفتے کے دوران مکمل کر لی جائے گی، 2 میچز بیک ٹو بیک کھیلے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کے لیے مشاورت شروع کر رکھی ہے اور ٹیم میں کچھ نئے چہروں کو شامل کرنے کا امکان ہے جبکہ بعض کھلاڑیوں کو آرام دیا جاسکتا ہے۔

آل راؤنڈر عماد وسیم، اعظم خان اور اسامہ میر کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق افغانستان کے خلاف سیریز میں عبوری کوچنگ اسٹاف ذمے داریاں نبھائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button