خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستان کی قومی جوڈو ٹیم کا ابوظہبی گرینڈ سلام میں شرکت کا فیصلہ

خلیج اردو: قومی جوڈو ٹیم ابوظہبی گرینڈ سلام میں شرکت کرے گی، ،فیڈریشن نے ایونٹ میں شرکت کےلئے تین کھلاڑیوں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم حتمی ٹیم کا اعلان10 اکتوبر کے بعد کیا جائے گا۔پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے ’’اے پی پی‘‘کو بتایا کہ ابوظہبی گرینڈ سلام 19 سے23 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان سمیت دنیا بھرکے نامور کھلاڑی شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کےلئے قومی کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے ۔ تربیتی کیمپ میں 14 مرد اور 6خواتین کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں اور انہیں ایران سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ سجاد کاظمی جدید اوراعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ ابوظہبی گرینڈ سلام اولمپکس گیمز کے لئے کوالیفائی رائونڈ ہے جس میں کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کےلئے قومی ٹیم کا اعلان 10 اکتوبرکے بعد کیا جائے گا جس میں سے 3 باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا۔ مسعود احمد خان نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کےلئے حکومت کو این او سی کےلئے درخواست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولمپکس گیمز آئندہ سال پیرس میں ہوں گے ، اس سے قبل اولمپکس گیمز میں کوالیفائی کرنے کےلئے مختلف کوالیفیکیشن رائونڈ ہوتے ہیں اور یہ ایونٹ بھی انہی میں سے ایک ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button