پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

یو اے ای سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ لے کر طیارہ آج نور خان ائیربیس پہنچے گا

خلیج اردو: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان آج سہ پہر ساڑھے چار بجے پہنچے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر یو اے ای سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ لے کر طیارہ آج نور خان ائیربیس پہنچے گا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے سیلاب زدگان کی مدد اور سیلاب زدگان کی بحالی کی اپیل کی، جس پر متحدہ عرب امارات نے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان بھیجی ہے جو شام ساڑھے 4 بجے طیارے کے ذریعے نور خان ایئر بیس پہنچے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ‏یو اے ای کی طرف سے امدادی سامان لے کر مزید 15 طیارے آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچیں گے، یہ پہلی پرواز ہے جو امدادی سامان لے کر پاکستان آ رہی ہے، امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیاء ضرویہ شامل ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button