پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستان اور ہانگ کانگ کے میچ میں قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

خلیج اردو: دبئی میں کھیلے جانیوالے ایشیا کپ 2022 میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

قومی ٹیم آج رات میں آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ٹریننگ کرے گی، جس میں فاسٹ بولرز سمیت تمام کھلاڑیوں کی شرکت کا امکان ہے۔

پاکستان ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے جس میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کو آرام دینے کی تجویز زیر غور ہے جب کہ نسیم کے متبادل کے طور پر حسن علی یا محمد حسنین کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حارث رؤف کو بھی آرام دینے کی صورت میں دونوں فاسٹ بولرز کے کھیلنے کا امکان ہے ۔

پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان گروپ میچ جمعہ کو ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button