خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے صدر اور نائب صدر کی حج سیزن کے کامیاب انعقاد پر خادم الحرمین الشریفین کو مبارکباد

خلیج اردو: صدرعزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے خادم الحرمین الشریفین ، سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کوحج سیزن 1443 ہجری کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں عزت مآب نے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے بعد خادم الحرمین الشریفین،ان کی دانشمند حکومت اور اس کے اداروں کی فراخدلانہ دیکھ بھال کی بدولت رواں سال حج سیزن کی شاندار کامیابی پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کی، یہ کامیابی غیر معمولی حالات خصوصاً حجاج کے تحفظ اور ان کی صحت کا خیال کرتے ہوئے بھی اہمیت کی حامل ہے تاکہ وہ سکون اور حفاظت کے ساتھ مناسک حج اداکرسکیں۔

نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی خادم الحرمین الشریفین کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button