خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

حاکمِ دبئی کا زلزلہ سے متاثرہ شامی عوام کے لیے ایک کروڑ36 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان

خلیج اردو: حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ترکیہ اور ہمسایہ ملک شام میں سوموار کو 7.8 کی شدت کے تباہ کن زلزلے سے متاثرہ شامی عوام کے لیے ایک کروڑ36 لاکھ ڈالر (50 ملین درہم) کی انسانی امداد بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

یواے ای کے سرکاری خبررساں ادارے وام نے خبردی ہے کہ انسانی بنیادوں پریہ امداد جنگ زدہ ملک میں کئی دہائیوں میں آنے والے سب سے تباہ کن زلزلے سے متاثر ہونے والوں کو ریلیف مہیا کرے گی۔

یہ امدادی سامان ’محمد بن راشدآل مکتوم عالمی اقدام‘ کے ذریعے پارسل راشن کی شکل میں شام میں زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ افراد تک پہنچایا جائے گا۔

شام اور ترکیہ میں سرکاری اعدادوشمار کے مطابق شدید زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 6200 سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ امدادی کارکنان ہنوزتباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے پھنسے ہوئےافراد کی تلاش اور انھیں نکالنے میں مصروف ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button