خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شارجہ کے حکمران نے افریقہ سے باہر دنیا کی سب سے بڑی سفاری عوام کیلئے کھول دی۔

خلیج اردو: شارجہ سفاری اب کھل گئی ہے، اور یہ بالکل شاندار لگ رہی ہے!

افریقہ کے باہر جسے دنیا کی سب سے بڑی سفاری کہا جاتا ہے، پرکشش 120 جانوروں اور 100,000 سے زیادہ افریقی درختوں کا گھر ہے۔

جمعرات کو پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی، سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران کو، پارک کا افتتاح کرتے ہوئے اور سیر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔


ویڈیو میں صحرا کے وسط میں 8 مربع کلومیٹر کی جگہ پر جھیلوں اور ہریالی کو دکھایا گیا ہے۔

یہ ریزرو نخلستان کے شہر الدھید کے قریب بنایا گیا ہے۔

سفاری ہفتے کے تمام دنوں میں صبح 8.30 بجے سے شام 6.30 بجے تک کھلی رہیگی، ٹکٹوں کی متعدد اقسام ہیں۔ پیدل سفر کے لیے قیمتیں 40 درہم سے شروع ہوتی ہیں، اور لگژری ٹرپ کے لیے 275 درہم تک ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button