خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

امارات میں وہ شعبہ جس کی نوکریوں میں 120 فیصد اضافہ ہوگا، ملازمین کی شدید کمی

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں فوڈ اینڈ بیورجز (ایف اینڈ بی) کے شعبے میں نئی نوکریوں میں 120 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ دبئی ایکسپو 2020 اور کورونا کے کیسز میں کمی ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق اس وقت امارات میں ایف اینڈ بی کے شعبے میں سب سے زیادہ نوکریاں پیدا ہو رہی ہیں لیکن اس حساب سے ملازمین دستیاب نہیں ہو رہے۔

مارک الیز کے ڈائریکٹر آس اسماعیل کے مطابق 2021 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں فوڈ اینڈ بیوریجز کے شعبے میں نوکریوں میں 120 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ہیومن ریسورسز کے شعبے کو مختلف کمپنیوں کی جانب سے ملازمین کی فراہمی کی درخواستیں بھجوائی جارہی ہیں۔

ایف اینڈ بی کے شعبے میں ملازمین کی طلب پوری کرنے کیلئے ملک بھر میں مزیدجامعات اور کالجز بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں لوگوں کو اس شعبے کے حواللے سے تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button