خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شارجہ میں والد کے ساتھ جھگڑے کے بعد نوجوان نے عمارت سے چھلانگ لگا دی۔

خلیج اردو: شارجہ پولیس ایک 15 سالہ عرب لڑکے کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے، جس نے الطوون کے علاقے میں ایک عمارت کی 12ویں منزل سے چھلانگ لگا دی تھی۔

پولیس کو اتوار کی صبح 2 بجے واقعے کی رپورٹ موصول ہوئی، جس کے بعد سی آئی ڈی، پٹرولنگ اور فرانزک ماہرین کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی، جہاں انہیں لڑکے کی لاش ملی جو پہلے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا، اوراس میں کھوپڑی میں شدید فریکچر ہونیکے بعد اندرونی خون بہہ رہا تھا۔

کویتی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم کے لیے فرانزک لیبارٹری منتقل کرنے سے پہلے لڑکے کی موت کی تصدیق کر دی۔

البحیرہ پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے جب لڑکے کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی توابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ جب اس لڑکے کو والد نے اسکول چھٹی کے بعد رات کو دیر سے آنے پر سرزنش کی تو اس بات پر اس نے بالکونی سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button