خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

یو اے ای نے سعودیہ اور ایران کے سفارتی تعلقات کی بحالی کو اہم اقدام قرار دے دیا

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات کی بحالی کو اہم قدم قرار دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ سعودیہ اور ایران کے سفارتی تعلقات کی بحالی خطے کے استحکام و خوشحالی کی جانب اہم قدم ہے۔

یو اے ای نے سعودیہ اور ایران کے سفارتی تعلقات کی بحالی کو اہم قدم قرار دے دیا

علاوہ ازیں پاکستان نے بھی سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر لانے کا خیر مقدم کیا ہے۔
واضح رہے کہ چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب نے تعلقات بحال اور سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کرلیا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button