خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستانی مسافروں کی مشکل آسان ، یو اے ای حکومت نے بڑی پابندی ختم کردی

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے آنے والے مسافروں کیلئے ایئرپورٹس پر ریپڈ ٹیسٹ کی شرط ختم کردی، تاہم مسافروں کو 48 گھنٹے قبل کا نیگٹو پی سی آرٹیسٹ دکھانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان سے دبئی، شارجہ اور ابوظہبی جانیوالے مسافروں کے ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کی شرط ختم کردی۔

جس کے بعد مسافروں کو ایئرپورٹس پر 48گھنٹے قبل کا منفی پی سی آرٹیسٹ دکھانا ہوگا اور 48گھنٹے کا وقت لیبارٹری کو دیئے گئے سیمپل کے وقت سے شروع ہوگا۔

یو اے ای حکومت کی جانب سے متحدہ عرب امارات پہنچنے والے مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ ہوگا اور مسافر ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک سیلف قرنطینہ کریں گے۔

حکام کے مطابق دبئی ٹرانزٹ کرنے والے تمام مسافروں کو پی سی آر نیگیٹو ٹیسٹ دکھانا لازمی نہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button