خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ہلال احمر امارات کے قربانی کےگوشت کی مہم سے دنیا بھر میں15لاکھ افراد مستفید ہونگے

خلیج اردو: ہلال احمر امارات نے اس سال اپنی عید الاضحی کے قربانی کے گوشت مہم کے ایڈیشن کا آغاز کیا ہے جس سے متحدہ عرب امارات کے اندر اور باہر 1,584,464 افراد مستفید ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات میں تقریباً 100,000 افراد اس مہم سے مستفید ہونگے ۔ یہ مہم دنیا بھر کے 56 ممالک میں بھی چلائی جارہی ہے جہاں اس سے 1,484,464 مزید افراد مستفید ہوں گے۔

ابوظہبی میں ہلال احمر امارات کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران تنظیم نے اعلان کیا کہ مخیر حضرات اور تعاون کرنے والوں کی زیادہ حمایت اور تعاون کی بنیاد پر مہم کا بجٹ اور فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ہلال احمر امارات کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل برائے مقامی امور سالم العامری نے کہا کہ ہلال احمرنے مہم کے مقامی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا ہے جو COVID-19 کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے اختیار کیے گئے احتیاطی اقدامات کے مطابق ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زیادہ ہجوم سے بچنے کے لیے مستفید ہونے والوں کو گوشت کے کوپن پہنچائے جائیں گے۔

ہلال احمر امارات کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل برائے بین الاقوامی ترقی اور تعاون فہد عبدالرحمن بن سلطان نے کہا کہ قربانی کے گوشت کی سالانہ مہم سےدنیا بھر میں بحرانوں اور آفات کے نتیجے میں پیدا ہونے والے پیچیدہ حالات کے ساتھ ساتھ غربت اور خوراک کی کمی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس لیےہلال احمر امارات دنیا بھر میں مہم کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا خواہاں ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button