خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

امارات ہلال احمر کی موسم سرما کی امدادی مہم سے 12 لاکھ افراد مستفید ہوئے

خلیج اردو: الظفرہ ریجن میں حکمران کے نمائندے اور امارات ہلال احمر (ای آر سی) کے چیئرمین شیخ حمدان بن زاید آلنھیان کی ہدایت پرشروع کردہ ، ای آر سی کی موسم سرما کی امدادی مہم سے 12 لاکھ افراد فائدہ حاصل کررہے ہیں۔ ای آر سی نے شدید سردی والے ممالک میں سخت موسمی حالات سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے اپنی امدادی کوششوں کو تیز کر دیا ہے اور اپنے ملک کے اندر اور دیگر ممالک میں موجود شامی پناہ گزینوں کے لیے اضافی امداد مختص کی ہے۔ ای آر سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد عتیق الفلاحی نے شدید سردی کا شکار ممالک میں ای آر سی کی موسم سرما کی امدادی مہم سے فائدہ اٹھانے والوں کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے شیخ حمدان کی خواہش پر روشنی ڈالی۔ الفلاحی نے کہا کہ شیخ حمدان کی ہدایت پر، سخت موسمی حالات سے دوچار کئی ممالک میں پناہ گزینوں کے لیے اضافی امداد مختص کی گئی ہے اور یہ کہ ای آر سی تمام متاثرہ علاقوں کی مدد کے لیے بیرون ملک اپنے دفاتر اور ملکی سفارت خانوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای آر سی نے رواں سال کورونا وائرس کی وباکی وجہ سے صحت کے مسائل کی وجہ سے اپنی موسم سرما کی امدادی مہم کو تیز کر دیا ہے اور اس سے مستفید ہونے والوں کے لیے مناسب حالات پیدا کرتے ہوئے فلو اور موسم سرما کی دیگر بیماریوں سے بچاؤ کی سہولتیں اور ذرائع فراہم کیے ہیں۔ الفلاحی نے ای آر سی اور بیرون ملک متحدہ عرب امارات کے سفارت خانوں کے درمیان جاری تعاون کو سراہا۔ ای آر سی کی جانب سے موسم سرماکی امدادی مہم کے تحت اردن، شام، بوسنیا، عراق، البانیہ، قازقستان، سان مارینو، آرمینیا، لیٹویا، روس، تیونس، مصر، لبنان، یونان، تاجکستان، کرغزستان، ازبکستان، ایسٹونیا، یوکرین، بیلاروس، لتھوانیا، جارجیا، مالدووا، آذربائیجان اور ترکمانستان میں متاثرین کو مدد فراہم کی گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button