خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی کراچی میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے جنوبی شہر کراچہ میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔

وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون (ایم اوایف اے آئی سی) نے ایک بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات ان مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مستقل طور پر مسترد کرتا ہے جس کا مقصد انسانی اقداراور اصوکوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔

وزارت نے پاکستان کی حکومت اور اس کے عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس گھناؤنے جرم کے متاثرین کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button