خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات، مصر کا منی لانڈرنگ،دہشتگردوں کی مالی معاونت سے نمٹنے کے معاہدے پر دستخط

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی امداد کے انسداد کے ایگزیکٹو آفس نے اپنے مصری ہم منصب یونٹ کیساتھ تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدے کا مقصد متحدہ عرب امارات اور مصر کے درمیان موجودہ تعاون خاص طور پر خطرے کو بھانپنے میں علم، مہارت اور بہترین طریقوں کے تبادلے کے لیے مشترکہ خطرات کے لیے دونوں ممالک کے ردعمل کو مضبوط بنانا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی امداد کے انسداد کے ایگزیکٹو آفس کے ڈائریکٹر جنرل حامد الزابی نے کہا کہ معاہدہ اس شعبے میں متحدہ عرب امارات اور مصر کے درمیان دیرینہ ہم آہنگی پر استوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے پر دستخط دو طرفہ اجلاسوں اور کامیابیوں کے ایک طویل سلسلے کا ایک اور قدم ہے جس نے بلاشبہ غیر قانونی مالیاتی بہاؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی اور علاقائی کوششوں کو تقویت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے مصری شراکت داروں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے ایک نتیجہ خیز اجلاس کی میزبانی کی اور حکمت عملیوں، ٹائپولوجیز اور تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں ایک قیمتی اپ ڈیٹ شیئر کیا۔ مفاہمت نامے پر دستخط منی لانڈرنگ سے نمٹنے، دہشتگردی کی مالی معاونت اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی مالی اعانت کے شعبوں میں علم، تجربے اور مہارت کے تبادلے کو باضابطہ بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی جرائم کے خلاف جنگ میں ہم اپنے تعاون کو مضبوط بنا کر اپنی قومی معیشتوں اور بین الاقوامی مالیاتی نظاموں کی حفاظت کرتے ہیں۔ مصر کےمنی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے مالی امداد کےانسداد کےیونٹ کے چیئرمین جج احمد خلیل نے کہا کہ مفاہمت نامے پر دستخط مصر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون میں ایک قدرتی پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ پانچ دہائیوں سے قریبی تعاون کیا ہے یہ ایک سنگ میل ہے جسے ہم نے گزشتہ اکتوبر میں مصر اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر منایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ممالک کے درمیان دو طرفہ شراکت داری مشترکہ مفادات کے حصول پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے پر دستخط سے دونوں ملکوں کے درمیان موثر تعاون کو تقویت ملتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ دوطرفہ اجلاسوں کے ذریعے تجربات کے تبادلے اور بہترین طریقوں کے تبادلے کی حوصلہ افزائی میں بھی کردار ادا کرے گا جس میں قوانین کا قیام اور ترمیم، نگرانی کی ہدایات، رہنمائی، میکانزم اور طریقہ کار دونوں کی تاثیر کو بڑھانا شامل ہے۔ خلیج تعاون کونسل کے علاقے میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کے علاقائی نمائندے جج حاتم علی نے کہا کہ یو این او ڈی سی اس نتیجہ خیز شراکت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ اس نے قومی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر غیر قانونی مالیاتی منتقلیوں کی تحقیقات اور پتہ لگانے اور منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے قومی کوششیں تیار کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شراکت داری اور تعاون کے اس فریم ورک کے ذریعے اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایک جیسی اکائیوں کے ساتھ قریبی تعاون کو یقینی بنانے کے لیے جی سی سی کے لیے یو این او ڈی سی کے صدر اور اراکین EO AML کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button